شاہ رخ۔سلمان کے ساتھ فلم بنائیں گے: بھنسالی

فلم فیئر کی ایک رپورٹ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی ایک فلم کی تیار کر رہے ہیں جس میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو لے کر ایک فلم بنانے جا رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: بالی وڈ کے معروف فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کنگ خان شاہ رخ خان اور دبنگ اسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم بنا سکتےہیں۔ بالی وڈ میں چرچا ہے کہ بھنسالی کی آئندہ فلم میں ایک بار پھر سے ’کرن۔ارجن‘ یعنی شاہ رخ۔سلمان کی جوڑی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ بھنسالی اس سے قبل بھی ان اداکاروں کے ساتھ ساتھ الگ۔الگ فلموں میں کام کر چکے ہیں لیکن؛ اس بار دونوں کو ایک ساتھ لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

بھنسالی ایک فلم کا منصوبہ بنا رہے ہیں جس میں وہ فلم انڈسٹری کے دو بڑے سپر اسٹار شاہ رخ اور سلمان کو کاسٹ کریں گے۔ وہ جلد ہی اس بات کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ فلم فیئر کی ایک رپورٹ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی ایک فلم کی تیار کر رہے ہیں جس میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو لے کر ایک فلم بنانے جا رہے ہیں۔

سلمان اور بھنسالی نے خاموشی: دی میوزیکل اور ہم دل دے چکے ہیں صنم میں ساتھ کام کیا ہے۔ وہیں شاہ رخ خان کے ساتھ سنجے لیلا بھنسالی نے دیوداس فلم میں کام کیا تھا۔

بھنسالی پہلے بھی سلمان خان کے ساتھ فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں بطور فلم ساز کام کر چکے ہیں۔ وہیں شاہ رخ کے ساتھ انہوں نے فلم ’دیوداس‘ میں ہدایت کار کی حیثیت سے کام کیا ہے۔ دونوں فلمیں آج بھی لوگوں کے دلوں میں بسی ہوئی ہیں۔ ایسے میں امید ہے کہ بھنسالی شاہ رخ اور سلمان کی جوڑی کو ساتھ لاکر ایک بار پھر دھمال مچائیں گے۔

شاہ رخ۔سلمان کے ساتھ کام کرنے کی بات کریں تو وہ دونوں پہلےبھی ساتھ کام کر چکے ہیں۔ فلم ’کرن ارجن‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘اور ’ہم تمھارے ہیں صنم‘میں دونوں ساتھ ساتھ نظر آئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */