ثانیہ مرزا کی اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق

ثانیہ مرزا نے مزید بتایا کہ حال ہی میں ان کے اور فلم پروڈیوسر کے درمیان معاہدہ ہوا ہے اور فلم کی تیاریاں ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں تاہم فلم کی ریلیز کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: نامور ہندستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ بڑی اسکرین پرثانیہ مرزا کون بنے گی، اس کے لئے دیپکا پڈوکون،عالیہ بھٹ سمیت کئی اداکاراؤں کے نام زیر غور ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ہندستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے تصدیق کی کہ ان کے اور فلم پروڈیوسر رونی اسکرووالا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے اورثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کے حوالے سے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا خواب تھا کہ وہ اپنی زندگی کو پردے پر دیکھیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حال ہی میں ان کے اور فلم پروڈیوسر کے درمیان معاہدہ ہوا ہے اور فلم کی تیاریاں ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں تاہم فلم کی ریلیز کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔ رپورٹ کے مطابق فلم ثانیہ مرزا کی پروفیشنل زندگی پر مبنی ہوگی تاہم فلم میں ان کی ذاتی زندگی اورشادی اور اس کے بعد کی زندگی کو دکھایا جائے گا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی

یاد رہے کہ 2016 میں ثانیہ مرزا کی زندگی پر ایک کتاب بھی شائع ہوچکی ہے، جس کا نام ’ایس اگینسٹ آڈز رکھا گیا تھا۔ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 2010 میں 12 اپریل کو شادی کی تھی جس کے بعد دونوں دبئی منتقل ہوگئے تھے اورشادی کے 8 سال بعد گزشتہ برس 30 اکتوبر کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ہندستانی کھیل شخصیات کی زندگی پر کئی فلمیں بنائی جاچکی ہیں، ’’میری کوم‘‘، ’’دنگل‘‘، ’’گولڈ‘‘، ’’بھاگ ملکھا بھاگ‘‘ اور ’’ایم ایس دھونی‘‘ فلموں میں اسپورٹس اسٹارز کی زندگی کا احاطہ کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */