سلمان خان-پوجا ہیگڑے کی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کی شوٹنگ شروع

کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ شروع ہونے کی جانکاری دیتے ہوئے پوجا ہیگڑے نے لکھا ’شوٹ شروع ہوچکا ہے‘‘۔

سلمان خان، تصویر آئی اے این ایس
سلمان خان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اور اداکارہ پوجا ہیگڑے کی آنے والی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کو لے کر سرگرم ہیں۔ فلم میں سلمان کے مقابل پوجا ہیگڑے نظر آئیں گی۔ فلم کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے۔

پوجا ہیگڑے نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کی معلومات دی ہیں۔ پوجا ہیگڑے نے اپنے انسٹاگرام سے جو تصویر شیئر کی ہے اس میں وہ سلمان خان کا لکی بریسلٹ پہنے نظر آرہی ہیں۔ کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ شروع ہونے کی جانکاری دیتے ہوئے پوجا ہیگڑے نے لکھا ’شوٹ شروع ہوچکا ہے‘‘۔


سلمان خان اور پوجا ہیگڑے کے علاوہ سلمان کے بہنوئی آیوش شرما اور ظہیر اقبال بھی کبھی عید کبھی دیوالی میں نظر آئیں گے۔ فلم 'کبھی عید کبھی دیوالی' کامیڈی ایکشن تھرلر ہوگی۔ اسے ساجد ناڈیاڈ والا پروڈیوس کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔