فلم 'ٹائیگر 3' سے سلمان-کٹرینہ کا رومانٹک ویڈیو لیک

اس ویڈیو میں کٹرینہ کیف اور سلمان خان رومانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں کٹرینہ کیف وہائٹ کلر کی شارٹ ڈریس میں سلمان خان کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>کٹرینہ کیف اور سلمان خان، تصویر یو این آئی</p></div>

کٹرینہ کیف اور سلمان خان، تصویر یو این آئی

user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ کٹرینہ کیف کا رومانٹک ویڈیو ان کی آنے والی فلم ٹائیگر 3 سے لیک ہوگیا ہے، یش راج بینر تلے بننے والی فلم ٹائیگر3 میں سلمان خان اور کٹرینہ کیف مرکزی کردار میں ہیں، ٹائیگر 3 کی ایک ویڈیو لیک ہوگیا ہے، اس ویڈیو میں کٹرینہ کیف اور سلمان خان رومانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں کٹرینہ کیف وہائٹ کلر کی شارٹ ڈریس میں سلمان خان کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔

اس دوران سلمان خان نے گرے رنگ کا آؤٹ فٹ پہنا ہوا ہے۔ ویڈیو میں کٹرینہ کیف پہلے نظر آتی ہیں، ان کے پاس کھڑے سلمان خان کچھ کر رہے ہیں۔ سلمان خان کے ہاتھ میں ٹوکری نظر آرہی ہے۔ دونوں کے درمیان کیمسٹری شاندار لگ رہی تھی۔ فلم 'ٹائیگر 3' کو منیش شرما ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ ٹائیگر 3 میں سلمان خان، کٹرینہ کیف کے علاوہ عمران ہاشمی اہم کردار ادا کریں گے۔ یہ فلم اس سال دیوالی پر ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔