مایہ ناز گلوکارہ وانی جے رام کا انتقال، ’ہم کو من کی شکتی دینا‘ کے لئے تھیں مشہور

گلوکارہ وانی جے رام نے کئی بڑی اور مشہور فلموں کے لئے اپنی آواز دی تھی۔ فلم گڈی کے مشہور گانے ‘بولے رے پاپیہا را‘ اور اسی فلم کے دعائیہ گانے ’ہم کو من کی شکتی دینا‘ کو انہوں نے گایا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>وانی جے رام / ٹوئٹر</p></div>

وانی جے رام / ٹوئٹر

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: تفریحی دنیا سے افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ مشہور گلوکار وانی جے رام کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ 77 برس کی تھیں۔ وانی جے رام چنئی میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئی ہیں۔ ان کی موت کیسے ہوئی اس بارے میں فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔ حال ہی میں انہیں پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

انہوں نے کئی بڑی اور مشہور فلموں میں اپنی آواز دی۔ فلم گڈی کا مشہور گانا 'بول ری پاپیہا را' اور اسی فلم کا دعائیہ گانا 'ہم کو من کی شکتی دینا' وانی جے رام نے ہی گایا تھا۔


وانی جےرام نے حال ہی میں ایک پیشہ ور گلوکار کے طور پر میوزک انڈسٹری میں 50 سال مکمل کیے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 10 ہزار سے زائد گانے گائے۔ وانی نے کئی تجربہ کار موسیقاروں کے ساتھ کام کیا جن میں جے رام، آر ڈی برمن، او پی نیر، مدن موہن کے وی اور مہادیون شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */