ریلائنس جیو، ہندستان میں اسٹریمنگ سروس کی کامیابی کا راز: نیٹ فِلکس

نیٹ فِلکس کے سی ای او نے کہا کہ ہندستان میں ڈیٹا کی قیمتوں میں ڈرامائی گراوٹ کے پیچھے مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو ہے، یہی وجہ ہے کہ نیٹ فِلکس جیسی متعدد اسٹریمنگ سروس کامیاب ہو پائیں

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

نئی دہلی: معروف ا سٹریمنگ کمپنی نیٹ فِلکس کے بانی اور شریک سی ای او ، ریڈ ہیسٹنگز کا ماننا ہے کہ ہندستان میں ڈیٹا کی قیمتوں میں ڈرامائی گراوٹ کے پیچھے مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہندستان میں نیٹ فِلکس جیسی متعدد اسٹریمنگ سروس کامیاب ہوپائی ہیں۔ فارچیون انڈیا کے ساتھ ایک خاص انٹرویو میں انہوں نے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگی ڈیٹا قیمتوں کی وجہ سے ہندستان کا شمار دنیا کی سب سے مہنگی ڈیٹا مارکٹوں میں ہوتا تھا، ریلائنس جیو کی لانچنگ کے بعد صرف 4 برسوں کی مدت میں ہندستان دنیا کے سب سے سستے ڈیٹا بازار میں سے ایک تصور کیا جانے لگا۔ ریلائنس جیو کی تعریف کرتے ہوئے ریڈ ہیسٹنگز کہتے ہیں کہ جیو ڈیٹا سیکٹر میں جو تبدیلی لیکر آیا ہے اس کی وجہ سے ہی نیٹ فِلکس کا بزنس چلتاہے ورنہ ہم کامیاب نہیں ہوتے۔


ریلائنس جیو کے مالک مکیش امبانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ریڈ ہیسٹنگز نے کہا ’’ہم خوش قسمت تھے کہ جب ہم نے کانٹنٹ پروڈکشن میں سرمایہ کاری کی شروعات کی ، اسی وقت کچھ دیگر لوگ انٹرنیٹ میں سرمایہ کاری کررہے تھے۔‘‘ بتا دیں کہ نیٹ فِلکس کو ہندستان میں ابھی پانچ سال پورے ہوئے ہیں۔‘‘

ایسا کوئی بھی ملک نہیں ہے جو دنیا کے سب سے مہنگے ڈیٹا کو دنیا کے سب سے سستے ڈیٹا میں بدل پایا ہو، وہ بھی صرف چار سال میں۔ ساتھ ہی دنیا کی سب سے کم ڈیٹا کھپت کی مارکٹ کو، دنیا کی سب سے زیادہ کھپت والی مارکٹ میں سے ایک بنا پایا ہو ۔ ہندستان میں انٹر نیٹ کے شعبہ یہ تبدیلی غیر معمولی ہے۔‘‘ ریڈ ہیسٹنگز کا ماننا ہے کہ ریلائنس جیو کمپنی دنیا میں غیر معمولی اور قابل تعریف تبدیلی لے آئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔