اِس عید پر نہیں رِیلیز ہوگی سلمان خان کی فلم ’انشاء اللہ‘، شیدائیوں میں مایوسی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سپر اسٹار سلمان خان گزشتہ کئی سالوں سے اپنی فلموں کو عید کے موقع پر ریلیز کرتے رہے ہیں، اور انھیں لوگوں کا خوب پیار بھی ملتا رہا ہے۔ 2020 کی عید پر بھی سلمان خان کی فلم ’انشاء اللہ‘ ریلیز ہونے والی تھی، لیکن اب اس سلسلے میں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ سلمان خان نے خود ٹوئٹ کر کے یہ خبر دی ہے کہ 2020 کی عید پر فلم انشاء اللہ ریلیز نہیں ہو پائے گی۔


دراصل سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’انشاء اللہ‘ کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھ گئی ہے۔ اس فلم میں عالیہ بھٹ سلمان خان کی ہیروئن بنی ہیں۔ سلمان خان کے شیدائیوں کو اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔ لیکن اب جب کہ سلمان خان نے خود ٹوئٹ کر کے فلم عید کے موقع پر ریلیز نہ ہونے کی اطلاع دی ہے تو ان کا مایوس ہونا لازمی ہے۔ سلمان خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ فلم کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھ گئی ہے لیکن میں آپ سبھی سے 2020 کی عید میں ضرور ملوں گا۔‘‘


فلم ’انشاء اللہ‘ کی ریلیز کی تاریخ بڑھانے کی تصدیق بھنسالی پروڈکشنز نے بھی کر دی ہے۔ بھنسالی پروڈکشنز نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنے آفیشیل پیج پر اس خبر کو شیئر کیا اور کہا کہ بینر نے فلم پر فی الحال آگے نہ بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹوئٹ کے مطابق ’’بھنسالی پروڈکشنز نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ’انشاء اللہ‘ پر فی الحال آگے نہیں بڑھیں گے۔ اس بارے میں جلد اعلان کیا جائے گا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 26 Aug 2019, 8:10 PM