شاہ رخ اور میرا نام ایک سانس میں لینا گناہ: رنویر سنگھ

فلم ’پدماوت‘ کی کامیابی کے بعد اپنا موازنہ شاہ رخ خان سے کیے جانے کو رنویر سنگھ نے غلط ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی کا چھوٹا حصہ بھی مل جائے تو میں خود کو کامیاب سمجھوں گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ، کنگ خان شاہ رخ خان سے اپنا موازنہ نہیں کرنا چاہتے۔ رنویر سنگھ کی فلم پداماوت حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔ فلم میں رنویر کے کردار کو بے حد پسند کیا گیا اور یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوئی۔ رنویر، پدماوت کے بعد زویا اختر کی فلم پر کام کرنا شروع کرچکے ہیں۔ رنویر کا موازنہ اب شاہ رخ خان کی ڈر، انجام، بازیگر والے زون میں ہورہا ہے۔

اس خبر کو سننے کے لئے یہاں کلک کریں:

رنویر کا کہنا ہے کہ جب سے میری پہلی فلم آئی ہے میرا موازانہ شاہ رخ سے کیا جاتا ہے۔ شاہ رخ کی تعریف کرتے ہوئے رنویر نے کہا کہ شاہ رخ خان نے فلمی دنیا کو اتنا کچھ دیا ہے کہ فلمی بالی ووڈ کے معنی ہی بد ل گئے ہیں۔ میرا اور شاہ رخ کا نام اگر کوئی ایک سانس میں لے لے تو وہ گنا ہ ہے۔

رنویر نے مزید کہا کہ شاہ رخ نے آج تک جو کچھ حاصل کیا ہے اگر میں اس کا ایک چھوٹا سا حصہ بھی حاصل کرلوں تو میں اپنے آپ کو کامیاب سمجھوں گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Mar 2018, 3:29 PM