فیلڈ مارشل مانیک شا کا کردار ادا کریں گے رنبیر کپور

فلم کی کاسٹنگ میں عالیہ، میگھنا کی مدد کررہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم میں اہم کردار کے لئے عالیہ بھٹ نے رنبیر کا نام تجویز کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: بالی وڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور سنجے دت کی بایو پک میں سنجے دت کا کردار ادا کرنے کے بعد اب سلور اسکرین پر ہندوستانی فوج کے سابق فیلڈ مارشل مانیک شا کا کردار ادا کریں گے۔

فلم سنجو باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی ہے جس کے بعد کئی ڈائرکرٹرس رنبیر کو اپنی فلموں میں لینا چاہتے ہیں۔ رنبیر کپور ان دنوں ایان مکھرجی کی فلم برہمستر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ عالیہ بھٹ، مونی رائے اور امیتابھ بچن نظر آئیں گے۔ دوسری طرف وہ شمشیرا فلم میں بھی نظر آئیں گے۔

بالی وڈ ڈائرکٹر میگھنا گلزار آج کل ہندوستانی فوج کے سابق سربراہ سیم مانیک شاہ کی بایوپک کی تیاری میں مصروف ہیں۔ اس فلم کی کاسٹنگ کا کام جاری ہے۔ راضی کے بعد میگھنا اور عالیہ اچھی دوست بن گئی ہیں۔ فلم کی کاسٹنگ میں عالیہ، میگھنا کی مدد کررہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم میں اہم کردار کے لئے عالیہ بھٹ نے رنبیر کا نام تجویز کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔