راجکمار ہیرانی شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ فلم بنانا چاہتے ہیں

فلم ڈنکی کو شائقین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے ڈنکی نے گھریلو باکس آفس پر 180 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی ہے راجکمار ہیرانی شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ فلم بنانا چاہتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

بالی ووڈ کے معروف فلم ساز راجکمار ہیرانی کنگ خان شاہ رخ خان کے ساتھ ایک بار پھر فلم بنانا چاہتے ہیں۔ راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈنکی 21 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی ڈنکی' راجکمار ہیرانی اور شاہ رخ خان کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے۔

فلم ڈنکی کو شائقین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے ڈنکی نے گھریلو باکس آفس پر 180 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی ہے راجکمار ہیرانی شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ فلم بنانا چاہتے ہیں۔


راجکمار ہیرانی نے بتایا، 'ڈنکی' میں شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آیا، اگر مجھے مستقبل میں موقع ملا تو ضرور کام کرنا چاہوں گا، لیکن اس وقت میں اسکرپٹ پر کام کر رہا ہوں۔ جب میں نے شاہ رخ کو ٹی وی سیریز کے لیے کام کرتے دیکھا تھا، اسی وقت فیصلہ کیا تھا کہ میں ان کے ساتھ کام کروں گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔