کویت اور عمان کے بعد قطر میں بھی اکشے کمار کی فلم ’سمراٹ پرتھوی راج‘ پر پابندی

فلم ’سمراٹ پرتھوی راج‘ میں مانوشی چھلر نے سنیوگیتا کا کردار نبھایا ہے، فلم 3 جون کو ہندی، تمل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہونے والی ہے، کئی بی جے پی حکمراں ریاستوں نے فلم کو ٹیکس فری کر دیا ہے۔

فلم ’سمراٹ پرتھوی راج‘ تصویر آئی اے این ایس
فلم ’سمراٹ پرتھوی راج‘ تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اکشے کمار کی اداکاری سے مزین فلم ’سمراٹ پرتھوی راج‘ ریلیز سے پہلے بیرون ممالک میں تنازعہ کا شکار ہو گئی ہے۔ فلم پر کویت اور عمان کے ذریعہ پابندی لگائے جانے کے بعد اب قطر نے بھی اس کی ریلیز پر روک لگا دی ہے۔ فلم ’سمراٹ پرتھوی راج‘ راجہ پرتھوی راج چوہان کی زندگی اور ان کی بہادری پر مبنی ہے۔ اکشے کمار فلم میں عظیم جنگجو پرتھوی راج کا کردار نبھا رہے ہیں۔

بیرونی ممالک میں کام کرنے والے ایک ذرائع نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر کہا کہ ان ممالک میں یہ ایشو غیر ضروری طور پر مذہبی بنیاد پر اٹھایا جا رہا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ کویت اور عمان میں پابندی کے بعد اب مزید ایک اسلامی ملک قطر نے فلم کی ریلیز پر روک لگا دی ہے۔ ان ممالک میں رہنے والے ہندوستانی فلم نہیں دیکھ پائیں گے اور یہ واقعی میں افسوسناک ہے۔


فلم ’سمراٹ پرتھوی راج‘ کی ہدایت کاری ڈاکٹر چندرپرکاش دویدی نے کی ہے۔ مانوشی چھلر نے راجہ پرتھوی راج کی پیاری سنیوگیتا کا کردار نبھایا ہے۔ فلم 3 جون کو ہندی، تمل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہونے والی ہے۔ ہندوستان میں اتر پردیش اور مدھیہ پردیش سمیت کچھ بی جے پی حکمراں ریاستوں نے اس فلم کو ٹیکس فری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔