پڈوچیری: تھیٹر میں لوگ دیکھ رہے تھے رجنی کانت کی فلم، اچانک چھت کا ایک حصہ گر پڑا

حادثہ کے بعد ناظرین میں تو افرا تفری مچی ہی، ساتھ ہی وہاں موجود تھیٹر کے اسٹاف میں بھی خوف کا ماحول پیدا ہو گیا، کسی طرح سے حالات کو قابو میں کیا گیا۔

رجنی کانت، تصویر آئی اے این ایس
رجنی کانت، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پڈوچیری: مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں فلم کے دوران سنیما تھیئٹر کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے ناظرین میں افرا تفری مچ گئی۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت رجنی کانت کی دیوالی پر ریلیز ہوئی فلم اننتھا 14 تھیئٹروں میں چل رہی تھی۔ پہلا شو صبح ساڑھے چار بجے شروع ہوا۔ جب دوسرا شو ختم ہی ہونے والا تھا کہ اچانک چھت کا ایک حصہ گر گیا۔ جس کے بعد ناظرین میں افرا تفری مچ گئی اور وہ گھبراکر بھاگنے لگے۔ حادثے میں کسی کو چوٹ نہیں آئی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق حادثہ کے بعد ناظرین میں تو افرا تفری مچی ہی، ساتھ ہی وہاں موجود تھیٹر کے اسٹاف میں بھی خوف کا ماحول پیدا ہو گیا۔ کسی طرح سے حالات کو قابو میں کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثے کے بعد تھیئٹر کی صاف صفائی کی گئی اور پھر اگلا شو شروع ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */