مسیحی عقائد سے ہم سفر بنے پرینکا اور نِک، آج ہندو رسم و رواج سے ہوگی شادی

راجستھان کے جودھپور میں واقع امید پیلیس میں ہفتہ کے روز پینکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جوناس عیسائی رسم رواج سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے، آج یعنی 2 دسمبر کو دونوں ہندو رسم و رواج سے شادی ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ کی اداکارہ پرینکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جوناس ہفتہ کے روز عیسائی رسم و رواج کے مطابق شادی کے بندھ میں بندھ گئے۔ انہوں نے جودھپور کے امید پیلیس میں کیتھولک رسم و رواج سے شادی کی۔ خبروں کے مطابق نک کے والد پال کیون جوناس سینئر نے اس شادی کے فرائض کو انجام دلایا۔ دونوں نے ایک دوسرے کو سوئٹزرلینڈ کے مشہور جویلر چوپارڈ کے ڈیزائن کئے ہوئے ویڈنگ بینڈز پہنائے اور بائبل کو کے سامنے ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا حلف لیا۔

شادی کی یہ تقریب جودھ پور کے ایک محل میں خاندان والوں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ہوئی۔ ہندو رسومات کے مطابق دونوں کی شادی آج ہونے جا رہی ہے۔ پرینکا چوپڑا اور نک جوناس نے چار ماہ قبل منگنی کا اعلان کیا تھا۔ دونوں نے سنیچر کو ہونے والی تقریب کا اعلان اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔

اب پرینکا اور جوناس ہندو رسم و رواج سے بھی شادی کریں گے۔ خبروں کے مطابق شادی کے بعد دو ریسیپشن رکھے گئے ہیں۔ ایک ریسیپشن دہلی میں 4 دسمبر کو ہوگا جبکہ دوسرا ممبئی میں ہوگا، جس کی تاریخ ابھی منظر عام نہیں آئی ہے۔

پرینکا اور نک کی شادی میں ہندوستان کے ساتھ ہی کئی بیرون ملک کے مہمان بھی پہنچے ہیں۔ حاناکہ شادی کو ایک نجی تقریب تک ہی محدود رکھا گیا ہے۔ شادی کی تصاویر لیک نہ ہوں اس کا بھی پرا خیال رکھا گیا تھا، اس کے لئے شادی کے مقام پر موبائل فون بین کر دئے گئے تھے۔ دونوں کی شادی میں فوٹو اور ویڈیو شوٹ کرنے کا کام اسی کمپنی کو دیا گیا ہے جس نے انوشکا شرما، وراٹ کوہلی اور دیپیکا پادوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کو کور کیا تھا۔

پرینکا چوپڑا سنہ 2000 میں مس ورلڈ بنی تھیں اور اس کے بعد سے انھوں نے 50 سے زیادہ بالی وڈ فلموں میں کام کیا ہے۔ انھوں نے امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان جیسے سپر سٹارز کے ساتھ فلموں میں کام کیا ہے۔ ان کو بہت سے ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے اور ان کا شمار بالی وڈ کی مہنگی ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

ٹائم میگزین نے دو سال قبل ان کو 100 با اثر شخصیات میں شامل کیا تھا۔ وہ امریکہ میں ٹی وی سیریز کوائنٹکو میں کام کر چکی ہیں اور وینٹی لیٹر، بے واچ، اے کِڈ لائک جیک نامی فلموں میں بھی انھوں نے کام کیا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Dec 2018, 9:09 AM