فلم ’گجنی 2‘ کی منصوبہ بندی شروع، عامر خان کی ’ہاں‘ کا انتظار!

قابل ذکر ہے کہ سال 2008میں ریلیزہوئی فلم ’گجنی‘ میں عامر خان کے علاوہ اسن اور جیاخان نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ فلم باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: عامر خان اپنی سپرہٹ فلم ’گجنی‘ کے سیکوئل میں کام کرتے نظر آسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ’گجنی 2‘ بنانے کے منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے اور خبریں تو یہاں تک ہیں کہ فلم ساز گیتا آرٹس نے ٹائٹل رجسٹر بھی کرا لیا ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں ابھی تک باضابطہ کوئی اعلان نہیں ہوا ہے لیکن کہا جا رہا ہے کہ عامر خان کی ’ہاں‘ کا انتظار ہے تاکہ سیکوئل پر کام جلد شروع ہو سکے۔

قابل ذکر ہے کہ سال 2008میں ریلیزہوئی فلم ’گجنی‘ میں عامر خان کے علاوہ اسن اور جیاخان نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ فلم باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی تھی ۔اس فلم میں اپنے کردار کےلئے عامر نے ایٹ پیک ایبس بنائے تھے اور اس کے بعد سے ہی بالی ووڈ ہیر ؤں میں اس طرح کا ٹرینڈ شروع ہوگیا تھا۔ اے آر مروگداس کی ہدایت میں بنی فلم ’گجنی‘جنوبی ہندوستانی فلم کی ہندی ریمیک تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔