’پٹھان' کا سنیما گھروں پر جلوہ، تھیٹر میں قدم رکھنے تک کی جگہ نہیں!

شاہ رخ خان فلم پٹھان میں ’را‘ایجنٹ کا کردار نبھا رہے ہیں  اور  دیپیکا کے ساتھ ان کی کیمسٹری دیکھنے کے لائق ہے۔ فلم میں جان ابراہم بھی مرکزی کردار میں ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

کنگ خان یعنی شاہ رخ خان نے 4 سال بعد بڑے پردے پر دستک دی ہے۔ سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ’پٹھان‘ بالآخر سینما گھروں میں ریلیز ہو گئی ہے۔ یہ فلم توقع سے کہیں زیادہ اچھی  ہونے جا رہی ہے، اس کی مثال  پہلے دن کے پہلے شو سے لگایا جا سکتا ہے ۔صورتحال یہ ہے کہ تھیٹروں میں قدم رکھنے کی جگہ نہیں ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا  پاڈوکون اور جان ابراہم بھی اہم کرداروں میں نظر آ رہے ہیں۔ شاہ رخ خان فلم میں ایک فوجی  کے کردار میں ہیں۔ پہلے دن کا پہلا شو دیکھنے کے لیے صبح سے ہی سینما گھروں کے باہر بھیڑ جمع ہو گئی تھی۔

جانتے ہیں کہ شائقین کو یہ فلم کیسی لگی؟

شائقین شاہ رخ، دیپیکا، جان کی اس فلم کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر لوگ اس فلم کو 5 میں سے 5 اسٹار دے رہے ہیں۔ 'پٹھان' کے حوالے سے شاہ رخ خان کے مداحوں کا کریز قابل دید ہے۔ لوگ تھیٹروں کے باہر گا رہے ہیں اور ناچ رہے ہیں۔

شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' کو ہر طرف سے پذیرائی مل رہی ہے۔ شاہ رخ خان کی واپسی کو فلمی ناقدین نے سراہا ہے۔ ترن آدرش نے بھی شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' کو شاندار قرار دیتے ہوئے اسے 4.5 ریٹنگ دی ہے۔


پٹھان' کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر شاندار رسپانس مل رہا ہے۔ فلم کو ناقدین کی جانب سے 4.5 اسٹارز مل رہے ہیں۔

فلم پٹھان کی ریلیز کو لے کر مداحوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ گلوکار و موسیقار وشال ددلانی نے بھی ٹوئٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ آج تہوار کا دن ہے۔ انہوں نے شائقین سے اپیل کی کہ براہ کرم پائیریسی  کے خلاف جنگ میں تعاون کریں۔

واضح رہےشاہ رخ خان فلم پٹھان میں ’را ‘کے ایجنٹ بنے  ہیں۔ ان کو  ملک کو بچانے کے لیے دشمنوں سے لڑتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ فلم میں شاہ رخ کا اب تک کا سب سے مختلف اور منفرد اوتار نظر آیا ہے۔ وہ مکمل ایکشن موڈ میں ہیں۔ دیپیکا  پاڈوکون کے ساتھ شاہ رخ خان کی کیمسٹری شاندار دکھائی دیتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */