فلم ’پٹھان‘ کے ریکارڈ قائم کرنے کا سلسلہ جاری، کمائی کے معاملہ میں باہوبلی-2 کو چھوڑا پیچھے

بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق باہوبلی 2 نے باکس آفس پر 510.99 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی 'پٹھان' ہندی سنیما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی واحد فلم بن گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شاہ رخ خان کی فلم پٹھان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: بالی ووڈ کے میگا سپر اسٹار شاہ رخ خان نے فلم 'پٹھان' کے ذریعے بڑے پردے پر زبردست واپسی کی ہے۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بنی 'پٹھان' نے اپنی شاندار کمائی سے سب کو متاثر کیا ہے۔ عالم یہ ہے کہ 'پٹھان' نے کلیکشن کے لحاظ سے تاریخ رقم کر دی ہے۔ اب خبر آ رہی ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' نے کمائی کے معاملے میں ساؤتھ سنیما کی بلاک بسٹر فلم 'باہوبلی 2' کو پیچھے چھوڑ کر ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

مشہور تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' کی کمائی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے بارے میں معلومات دی ہیں۔ اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر تازہ ترین پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ترن نے بتایا ہے کہ فلم 'پٹھان' نے ریلیز کے 25ویں دن باکس آفس پر ہندی میں 3.25 کروڑ اور دیگر زبانوں میں 7 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔ جس کی وجہ سے 'پٹھان' نے تمام زبانوں میں باکس آفس پر 511.42 کروڑ کا ریکارڈ توڑ کلیکشن کیا ہے۔


اس کے ساتھ ہی 'پٹھان' نے ساؤتھ کے سپر اسٹار پربھاس کی اداکاری والی فلم 'باہوبلی 2' کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق باہوبلی 2 نے باکس آفس پر 510.99 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی 'پٹھان' ہندی سنیما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی واحد فلم بن گئی ہے۔

صرف باہوبلی-2 ہی نہیں سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے اپنی شاندار اداکاری کے بل پر ساؤتھ سنیما کی بلاک بسٹر فلم آرآرآر، کے جی ایف چیپٹر-2، ٹائیگر زندہ ہے، دنگل اور وار جیسی دیگر بڑی فلموں کو بھی کمائی کے معاملہ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پٹھان بالی ووڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ خان، دیپیکا پادوکون اور جان ابراہم کے کیریئر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔