پٹھان کا جلوہ برقرار، باہوبلی-2 کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی، بنی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم

اگر سبھی زبانوں میں ’پٹھان‘ کی ہوئی کمائی کو جوڑا جائے تو پٹھان نے ہندوستان میں تقریباً 529 کروڑ روپے کا کلیکشن کر لیا ہے، جب کہ ورلڈ وائیڈ باکس آفس پر یہ تقریباً 1026 کروڑ روپے کی کمائی کر چکی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فلم ’پٹھان‘، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فلم ’پٹھان‘، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

باکس آفس پر فلم ’پٹھان‘ کا جلوہ برقرار ہے۔ شاہ رخ خان کی فلم لگاتار تاریخ رقم کر رہی ہے۔ ملک و بیرون ملک میں تمام ریکارڈس توڑنے کے بعد اب فلم ’پٹھان‘ نے ’باہوبلی-2‘ کی ہندی کمائی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اسی کے ساتھ پٹھان اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔

واضح رہے کہ پانچویں جمعہ کی کمائی کے ساتھ فلم ’پٹھان‘ کے ہندی ورژن نے ہندوستان میں باکس آفس پر 511 کروڑ روپے کا نمبر پار کر لیا ہے۔ ’باہوبلی-2‘ نے ہندی میں 510.99 کروڑ کی کمائی کی تھی، جسے اب فلم ’پٹھان‘ نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔


اگر دیگر زبانوں میں ہوئی کمائی کو بھی جوڑ لیا جائے تو فلم ’پٹھان‘ نے ہندوستان میں تقریباً 529 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔ علاوہ ازیں ورلڈ وائیڈ باکس آفس پر اس کی کمائی تقریباً 1026 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ آئیے یہاں جانتے ہیں کہ فلم ’پٹھان‘ کے بعد سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی ورژن کی فلمیں کون کون سی ہیں۔

باہوبلی-2:

2017 میں ریلیز ہوئی ایس ایس راجہ مولی کی فلم ’باہوبلی-2‘ نے ہندی میں 510.99 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا تھا۔ پانچ سال سے یہ ٹاپ پوزیشن پر قائم تھی۔

کے جی ایف چیپٹر-2:

2022 میں ریلیز ہوئی کے جی ایف چیپٹر-2 ہندی نے باکس آفس پر 434.70 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا تھا۔ یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔


دنگل:

عامر خان کی فلم ’دنگل‘ نے طویل مدت تک بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا ریکارڈ اپنے پاس رکھا۔ 2016 میں آئی اس فلم نے 387.38 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا تھا۔ اس نمبر کو فلم ’پٹھان‘ نے پار کر لیا۔

سنجو:

2018 میں آئی رنبیر کپور اسٹارر اس فلم نے باکس آفس پر 342.53 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا تھا۔ راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم بلاک بسٹر رہی تھی۔

پی کے:

2014 میں آئی عامر خان اور انوشکا شرما اسٹارر اس فلم نے 340.80 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا تھا۔ اس فلم کے ساتھ عامر خان نے 300 کروڑ روپے کلب کی شروعات کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔