نوازالدین صدیقی کی اہلیہ نے لگایا گھر سے باہر نکالنے کا الزام، اداکار نے دیا الزامات کا جواب

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نوازلدین کی اہلیہ نے کہا تھا کہ انہیں اور بچوں کو رات گئے گھر سے باہر نکال دیا ہے، اب نوازالدین صدیقی نے ان الزامات کا جواب دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>نواز الدین صدیقی / آئی اے این ایس</p></div>

نواز الدین صدیقی / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: نوازالدین صدیقی ان دنوں اپنی بیوی عالیہ اور بھائی کے ساتھ جھگڑے کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کی اہلیہ نے بتایا کہ نواز الدین نے انہیں اور دونوں بچوں کو رات گئے گھر سے باہر نکال دیا ہے، اب وہ انہیں گھر میں داخل نہیں ہونے دے رہے ہیں اور وہ سڑک پر کھڑے ہیں۔ ویڈیو میں ان کی بیٹی بلک بلک کر روتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔ اب اس ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے نوازالدین صدیقی نے بیان دیا ہے۔

نوازالدین نے بیوی اور بچوں کو گھر سے نکالنے کے الزام پر کہا ہے کہ عالیہ جس گھر سے بے دخل کرنے کی بات کر رہی ہیں وہ ان کا نہیں بلکہ ان کی والدہ کا ہے۔ نواز نے کہا کہ انہوں نے عالیہ کو ممبئی میں 2016 میں ایک پرتعیش گھر خریدا تھا، جسے انہوں نے اپنی مرضی سے کرائے پر دے رکھا ہے۔ نواز نے کہا کہ انہیں یا بچوں کو کسی نے بے دخل نہیں کیا۔


خیال رہے کہ نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے کہا ہے کہ انہیں گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے لیکن اداکار کی والدہ کی کیئر ٹیکر کے مطابق وہ پہلے ہی اس جائیداد کو اپنی والدہ مہر النساء صدیقی کے نام منتقل کر چکے ہیں۔ اس لئے نواز کو کوئی حق نہیں کہ وہ انہیں اجازت نہ دیں یا نکال دیں۔ جائیداد میں صرف ان کے پوتے پوتیوں کو آنے کی اجازت ہے، اس کے علاوہ وہ (عالیہ) اس جائیداد میں نہیں آ سکتی۔

عالیہ کی وائرل ویڈیو سے پہلے نواز کی ایک ویڈیو منظر عام آئی تھی، جس میں ان کا بھائی اور والدہ کی کیئر ٹیکر انہیں ان کی اپنی والدہ سے ملنے نہیں دے رہے تھے۔ نواز کی والدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ اپنی والدہ سے ملنے ورسووا میں اپنے گھر پہنچے تھے، مگر انہیں ملنے نہیں دیا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ ان کی ماں کسی سے ملنا نہیں چاہتی۔


نواز کے دونوں بھائی اس وقت ان کے خلاف نظر آ رہے ہیں۔ ان کے بھائی فیض الدین تمام بیانات دے رہے ہیں۔ نواز کے بھائی کا کہنا تھا ’’عالیہ نے بہت کچھ برداشت کیا ہے۔ عالیہ میری بھی دوست ہے اور میں نے ہمیشہ ان کے رشتے کو بچانے کی کوشش کی۔ عالیہ کو بہت تکلیف ہوئی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔