رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا اور اداکارہ پرنیتی چوپڑا کی دہلی میں ہوگی سگائی، 13 مئی کی تاریخ طے!

سگائی تقریب میں سیاست اور فلم انڈسٹری کی تمام اہم ہستیاں شامل ہو سکتی ہیں، حالانکہ ابھی تک اس سلسلے میں پرنیتی اور راگھو چڈھا دونوں میں سے کسی نے بھی زبان نہیں کھولی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>راگھو چڈھا اور پرنیتی چوپڑا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

راگھو چڈھا اور پرنیتی چوپڑا، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور راجیہ سبھا رکن راگھو چڈھا جلد شادی کرنے والے ہیں۔ ان کی شریک حیات بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پرنیتی چوپڑا بنیں گی۔ اس سلسلے میں گزشتہ کچھ دنوں سے راگھو چڈھا اور پرنیتی چوپڑا خوب سرخیاں بن رہے ہیں، لیکن کبھی انھوں نے اپنی سگائی یا شادی کے تعلق سے کچھ بھی کھل کر بات نہیں کی۔ اب ذرائع کے حوالے سے خبر سامنے آ رہی ہے کہ دونوں 13 مئی، یعنی ہفتہ کے روز دہلی میں سگائی کرنے والے ہیں۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق راگھو چڈھا اور پرنیتی چوپڑا کی سگائی کی تقریب میں تقریباً 150 قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ یہ بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ راگھو چڈھا اور پرنیتی چوپڑا دہلی کے لیے روانہ بھی ہو چکے ہیں۔ یعنی دونوں کے درمیان رشتوں کو لے کر جو ایک تذبذب کی حالت بنی ہوئی تھی، اب اس پر مہر لگ گئی ہے۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق سگائی تقریب میں سیاست اور فلم انڈسٹری کی تمام اہم ہستیاں شامل ہو سکتی ہیں۔ حالانکہ ابھی تک اس سلسلے میں پرنیتی اور راگھو چڈھا دونوں میں سے کسی نے بھی زبان نہیں کھولی ہے۔ لیکن اب امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی دونوں اپنی سگائی تقریب کے بارے میں کھل کر میڈیا اہلکاروں سے بات کریں گے۔

واضح رہے کہ پرنیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا لندن کے اسکول آف اکونومکس میں پڑھے ہیں اور طویل مدت سے دوست ہیں۔ پرینیتی اور راگھو اپنے رشتے کو لے کر اس وقت سرخیوں میں آئے جب دونوں کو عشائیہ کے بعد ایک ساتھ ریسٹورینٹ کے باہر دیکھا گیا تھا۔ عآپ کے ایک رکن پارلیمنٹ نے بھی دونوں کو مبارکباد پیش کی تھی جس سے پرنیتی اور راگھو کے رشتوں پر کچھ حد تک مہر لگ گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔