فلم ’مشن منگل‘ میرے لئے بہت خاص ہے: سوناکشی سنہا

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا فلم ’مشن منگل‘ کو اپنے لیے بہت خاص تصور کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام سائنسدانوں کو سلام کرتی ہیں جنہوں نے واقعی میں یہ کارنامہ کر دکھایا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: سوناکشی سنہا کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم مشن منگل سپرہٹ ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے مشن منگل کے ہٹ ہونے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ مجھے بہت خوشی ہورہی ہے۔ یہ میرے لئے بہت خاص فلم ہے۔ خاص طورپر فلم کے دوران میری ٹیم کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا تجربہ رہا۔ اس وقت میں بہت اچھا محسوس کررہی ہوں۔ میں ان تمام سائنسدانوں کو سلام کرتی ہوں جنہوں نے سچ مچ یہ کر دکھایا۔

سوناکشی نے کہاکہ سچ کہوں تو میں جانتی تھی کہ اس فلم کو کامیابی ضرور ملے گی، آخر یہ ہندستان کی ایک بڑی اچیومنٹ پر مبنی تھی۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ ایک اچھے سبجیکٹ کولیکر حب الوطنی پر مبنی فلمیں بناتے ہیں تو وہ ہمیشہ کام کرتی ہے۔

سوناکشی نے کہاکہ ہر کسی کی زندگی میں اتار چڑھاو آتے ہیں، ایک ایکٹر ہی نہیں بلکہ ایک رکشے والے کی زندگی میں بھی ایسا ہوسکتا ہے۔ یہ ہونابہت عام ہے۔ اسی سے انسان آگے بڑھتا ہے۔ مجھے فرق نہیں پڑتا ٹرولرس میرے بارے میں کیا کہتے ہیں کیونکہ وہ چاہے کچھ بھی کہیں، میں آج بھی پہلے جہاں تھی وہیں ہوں اور وہ لوگ پہلے جہاں تھے وہیں ہیں۔

میرے اندر وہ طاقت ہے کہ میں کبھی منفی باتوں کو اپنے آس پاس بھی بھٹکنے نہیں دیتی۔یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اپنے کام پر توجہ دیں، پازیٹیو رہو اور آگے بڑھتے رہو۔ اگر میری کچھ فلمیں نہیں چلیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ لوگوں نے مجھے فلمیں دینا بند کردیا ہو۔سچ بتاوں تو گزشتہ کچھ برسوں سے میں اتنی مصروف ہوں جتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔ اس سال میری چار فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔