مجھ سے بھی کی گئی تھی ریپ کی کوشش: عالیہ بھٹ کی ماں

بالی ووڈ کی سپر اسٹار عالیہ بھٹ کی ماں اور سینئر اداکارہ سونی رازدان نے اپنے ساتھ ہوئی جنسی ہراسانی کا انکشاف کیا ہے۔ حالانکہ انہوں نے کسی کا نام نہیں بتایا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: بالی ووڈ کی دنیا میں ان دنوں ’می ٹو مہم‘ زور شور سے جاری ہے۔ فلمی ہستیاں یکے بعد دیگرے اپنے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی کے واقعہ کو بیان کر رہے ہیں۔ عالیہ بھٹ کی ماں سونی رازدان نے بھی ایسا ہی سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ سونی رازدان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے ساتھ بھی ایک مرتبہ ریپ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

’دی کوئنٹ‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں سونی نے کہا کہ وہ خوش قصمت ہیں کہ انہیں کام مانگنے کے لئے کبھی جنسی ہراسانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ حالانکہ انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ جب وہ فلم کی شوٹنگ پر تھیں تو ان کے ساتھ ریپ کرنے کی کوشش کی گئی۔ سونی نے کہا کہ ریپ کرنے والا اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہو سکا تھا۔

اس سے قبل وہ ایک تقریب کے دوران یہ کہہ چکی ہیں، ’’خواتین اپنی اسٹوری اشتراک نہیں کر رہیں تو برائے کرم ان کے تئیں اپنے دل میں کوئی خیالات پیدا نہ کریں۔‘‘ رپورٹ میں انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ انہوں نے اس واقعہ کی شکایت کبھی کیوں نہیں کی۔

سونی نے بتایا کہ وہ اس واقعہ پر اس لئے خاموش رہیں کیوںکہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ اس کے خاندان کو اس کی اس حرکت کا پتہ چلے اور وہ کسی تکلیف سے گزریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف اس لئے خاموش رہیں کہ اگر شکایت کرتیں تو وہ انسان مشکل میں آجاتا کیوںکہ اس کے خاندان میں بیوی اور چھوٹے بچے بھی تھے۔

سونی نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد وہ ایسے رہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو اور صورت حال کو سنبھالنے کی انہوں نے پوری کوشش کی۔ وہ خاموش رہیں، شرم کی وجہ سے نہیں بلکہ اس وجہ سے کہ کہیں ان کی وجہ سے اس خاندان کو درد نہ ملے جو ان کے کافی نزدیک تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔