لیجنڈری اداکارہ ریکھا اب ٹی وی پر بھی ہوں گی جلوہ افروز

لیجنڈری اداکارہ ریکھا اب چھوٹی اسکرین پر جلوہ دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریکھا اب اسٹار پلس کی ڈرامہ سیریز ’گم ہے کسی کے پیار میں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی

<div class="paragraphs"><p>معروف اداکارہ ریکھا / Getty Images</p></div>

معروف اداکارہ ریکھا / Getty Images

user

قومی آوازبیورو

ممبی: لیجنڈری اداکارہ ریکھا اب چھوٹی اسکرین پر جلوہ دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریکھا اب  اسٹار پلس کی ڈرامہ سیریز ’گم ہے کسی کے پیار میں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ خیال رہے کہ ’گم ہیں کسی کے پیار میں‘ ناصرف پرانی نسل کے لیے بلکہ نوجوان نسل کے لیے بھی ایک کلاسک ڈرامہ سیریز ہے۔

 بتایا جا رہا ہے کہ ریکھا کی یہ اسٹار پلس کے ساتھ  تیسری ایسوسی ایشن ہونے جا رہی ہے۔ دریں ثنا، مداح یہ جاننے کے لیے بے قرار ہیں کہ لیجنڈری اداکارہ ریکھا اس سیریل میں کیا رول ادا کریں گی۔ رپورٹ کے مطابق ’گم ہے کسی کے پیار میں‘ میں کافی دلچسپ موڑ آنے والے ہیں اور ریکھا اس سیریل میں لیپ آنے کے بعد شو میں نظر آنے والے اداکاروں کا تعارف کرائیں گی۔


'گم ہے کسی کے پیار میں' کو راجیش رام سنگھ، پیا باجپائی، پردیپ کمار اور شائیکا پروین نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ شو سٹار پلس پر پیر سے اتوار رات 8 بجے ٹیلی کاسٹ ہوتا ہے۔

بالی ووڈ دیوا ریکھا انڈسٹری میں ایک خاص دلکشی رکھتی ہیں اور ان کا ایک اپنا الگ مقام ہے۔ فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ ریکھا نے اپنی اداکاری اور جلوے سے کروڑوں مداحوں کے دلوں پر کئی برسوں تک راج کیا مگر بڑھتی عمر کی وجہ سے انہیں شوبز کو الوداع کہنا پڑا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔