فلم ’لکا چھپی‘ پر لوگوں کا رد عمل دیکھنے تھیئٹر پہنچیں کریتی سینن

اپنے مداحوں کا ردعمل دیکھنے کے لئے کرتی سینن ممبئی کے ایک تھیئٹر پہنچیں۔ یہاں انہوں نے شائقین کے ساتھ تصویریں لیں اور کاؤنٹر کے پیچھے کھڑے ہوکر ٹکٹ لینے آئے شائقین سے بات بھی کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: اداکارہ کریتی سینن اپنی فلم لکا چھپی پر لوگوں کا ردعمل دیکھنے تھیئٹر پہنچ گئیں۔ کریتی سینن اور کارتک آرین کی جوڑی والی فلم لکا چھپی ریلیز ہوگئی ہے۔ فلم کو مداحوں کا پیار مل رہا ہے۔ اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنے اور ان کا ردعمل دیکھنے کے لئے کرتی سینن ممبئی کے ایک تھیئٹر پہنچیں۔ یہاں انہوں نے شائقین کے ساتھ تصویریں لیں اور کاؤنٹر کے پیچھے کھڑے ہوکر ٹکٹ لینے آئے شائقین سے بھی بات کی۔ اتنا ہی نہیں کریتی تھیئٹر کی چھت پر چڑھیں اور فلم کے پوسٹر کے ساتھ بھی تصویریں لیں۔

فلم ’لکا چھپی‘ پر لوگوں کا رد عمل دیکھنے تھیئٹر پہنچیں کریتی سینن
فلم ’لکا چھپی‘ پر لوگوں کا رد عمل دیکھنے تھیئٹر پہنچیں کریتی سینن

کریتی سینن کو کافی تعریف اور شائقین کا پیار ملا۔ انہوں نے اس کا ذکر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی کیا۔ انہوں نے لکھا، اس احساس کو میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔ خوش ہوں۔ چھوٹے چھوٹے قدم بڑھا رہی ہوں لیکن ہمیشہ من کی سنتی ہون۔ بریلی کی برفی میرے لئے سنگ میل تھی اور یہ بھی اتنی ہی اہم ہے یا اس سے بھی زیادہ۔ فلم ’لکا چھپی‘ کی تعریف کے لئے شکریہ ادا نہیں کر پا رہی ہوں۔ اس سے اور محنت کرنے کی تحریک ملتی ہے۔ وعدہ کرتی ہوں کہ مایوس نہیں کروں گی۔ رشمی ہمیشہ خاص رہے گی۔‘‘

فلم ’لکا چھپی‘ پر لوگوں کا رد عمل دیکھنے تھیئٹر پہنچیں کریتی سینن

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Mar 2019, 10:10 PM
/* */