’شہنشاہ جذبات‘ دلیپ کمار کے حضور میں ’کنگ خان‘ کی حاضری

شاہ رخ اور دلیپ کمار وسائرہ بانو کے درمیان کافی گہرے تعلقات ہیں اور اکثر وبیشتر وہ بزرگ اداکار کی عیادت کرنے کے لئے ان کی رہائش گاہ پر جاتے رہتے ہیں۔

تصویر دلیپ کمار کے ٹوئٹر ہینڈل سے لی گئی ہے
تصویر دلیپ کمار کے ٹوئٹر ہینڈل سے لی گئی ہے
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: ہندی فلمی دنیا کے موجودہ سپر اسٹار شاہ رُخ خان نے ماضی کے سپر اسٹار شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی ممبئی کے پالی ہل باندرہ میں واقع رہائش گاہ پرعیادت کی۔ دلیپ کمار صحت مند ہیں۔ یہ ملاقات بروز پیردیررات گئے ہوئی۔

واضح رہے کہ شاہ رخ اور دلیپ کمار وسائرہ بانو کے درمیان کافی گہرے تعلقات ہیں اوراکثر وبیشتر وہ بزرگ اداکار کی عیادت کرنے ان کی رہائش گاہ جاتے رہتے ہیں۔ دلیپ کمار کی گزشتہ کئی مہینوں سے طبیت ناساز چل رہی ہے اور وہ کئی بار اسپتال میں بھی داخل ہوچکے ہیں۔

دریں اثنا متعدد فلمی ستارے ان سے ملاقات کے لئے گئے لیکن مصروفیت کی وجہ سے شاہ رخ خان ان کی عیادت کے لئے نہیں جا سکے تھے۔

فی الحال گزشتہ شب انہوں نے دلیپ کمار سے ملاقات کی۔ دلیپ کمار کے خاندان کے قریبی فیصل فاروقی نے سوشل میڈیا پر دونوں کی تصویریں جاری کی ہیں۔ جس میں انہوں نے دلیپ صاحب کو صحتیاب بتایا ہے۔

شاہ رُخ نے اپنے مصروف اوقات کے باوجود ضعیف اداکار کی عیادت کی۔ شاہ رخ فی الحال آنندرائے کی فلم زیرو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں کیٹریناکیف اور انوشکا شرما ان کے مد مقابل ہیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Feb 2018, 2:13 PM