ویب سیریز ’دی ٹرائل- پیار، قانون، دھوکہ‘ میں نظر آئیں گی کاجول

بالی ووڈ ادکارہ کاجول اپنی آنے والی کورٹ روم ویب ڈرامہ سیریز ’دی ٹرائل - پیار، قانون، دھوکہ‘ میں نظر آئیں گی۔ اس میں انہوں نے اسکرین پر نویونیکا سین گپتا کا کردار ادا کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: بالی ووڈ ادکارہ کاجول اپنی آنے والی کورٹ روم ویب ڈرامہ سیریز ’دی ٹرائل - پیار، قانون، دھوکہ‘ میں نظر آئیں گی۔ اس میں انہوں نے اسکرین پر نویونیکا سین گپتا کا کردار ادا کیا ہے۔

اپنے کردار کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ایسا کردار ہے جو انہوں نے اپنے کیرئیر میں پہلے کبھی نہیں نبھایا۔ کاجول نے کہا ’’نویونیکا ایک پرجوش خاتون کا کردار ہے جو اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کو بچانے کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہے۔ میرے خیال میں زیادہ تر خواتین ہر جگہ یہی کرتی ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ گھریلو خواتین دنیا میں سب سے زیادہ بلا معاوضہ کام کرتی ہیں۔ میرا کردار بھی ایسا ہی ہے۔ یہ اس کی اصل ہے، میرے خیال میں یہ ہر عورت کی اصل ہے۔

اپنے شوہر کے جانے کے سبب نویونیکا کو اپنے خاندان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک مشکل راستے پر چلنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔ وہ ایک قانونی فرم میں کام کرتی ہے اور اپنے خاندان کی کفالت کے لیے سخت محنت کرتی ہے۔ جال میں پھنسی نویونیکا ’دی ٹرائل - پیار، قانون، دھوکہ‘ میں ایک ایسے سفر پر نکل پڑتی ہے جہاں اسے زندگی کے اتار چڑھاؤ پر قابو پانے کے لیے جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔


یہ سیریز امریکی قانونی ڈرامہ دی گڈ وائف کی ہندوستانی موافقت ہے اور اس کی ہدایت کاری سوپرن ایس ورما نے کی ہے۔ کورٹ روم ڈرامہ میں شیبا چڈھا، جیشو سین گپتا، علی خان، کبرا سیٹھ اور گورو پانڈے بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

دی ٹرائل - پیار، قانون، دھوکہ، کو بنیجے ایشیا کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے اور ’ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار‘ پر اس کی اسٹریمنگ 14 جولائی 2023 سے شروع ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔