جودھپور جیل میں سلمان نے آسا رام کے ساتھ کھانا کھایا

سلمان خان نے بیرک نمبر 2 میں جنسی زیادتی کے ملزم آسا رام کی بغل میں سوئے، آسا رام اسی بیرک میں بند ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

جودھپور: کالا ہرن شکار معاملہ میں مجرم قرار دیے گئے سلمان خان نے جمعرات کی شب جودھپور سینٹرل جیل میں کاٹی۔ گزشتہ 20 سالوں میں جودھپور جیل میں گزاری گئی سلمان خان کی یہ 19 ویں رات تھی۔ سلمان قیدی نمبر 106 ہیں اور انہیں زمین پر سونا پڑا، وہ بھی محض ایک دری پر۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق سلمان خان نے بیرک نمبر 2 میں جنسی زیادتی کے ملزم آسا رام کی بغل میں سوئے، آسا رام اسی بیرک میں بند ہیں۔ تاہم، بیرک پردہ کے ساتھ دو حصوں میں تقسیم کی گئی ہے۔ ایک حصہ میں آسا رام اور دوسرے میں سلمان سوئے، لیکن سلمان کو رات بھر نیند نہیں آئی اور وہ بے چین رہے۔

سلمان کا شام سے لے کر رات تک تین مرتبہ بلڈ پریشر ہائی ہوا۔ ڈاکٹروں نے رات کو سلمان کا بی پی چیک کیا اور آرام کے لئے انہیں گولیاں دیں۔ آسا رام نے سلمان کو اپنا گدا بھی پیش کیا۔ اس سے قبل سلمان نے آسارام کے ٹفن سے کھانا بھی کھایا۔

واضح رہے کہ آسا رام کا شام کا کھانا جیل سے باہر آشرم سے آتا ہے۔ آسا رام کے ساتھ رہ رہے رضاکاروں نے سلمان خان کی مزاج پرسی کی لیکن سلمان خان خاموش رہے۔ رات میں انہوں نے زیادہ بات نہیں کی۔ سلمان صبح تقریباً 4 بجے باتھ روم گئے۔ سلمان اور آسا رام کا باتھ روم ایک ہی ہے۔ پرانے طریقے سے بنے باتھ روم میں گھڑا اور لوٹا رکھا ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Apr 2018, 10:48 AM