امیتابھ بچن کے ہمراہ کام کرنا خواب تھا: عامر خان

’ٹھگس آف ہندوستان‘ کے ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کی نقل ہونے کے بارے میں جب عامر خان سے پوچھا گیا تو انھوں نے اسے پوری طرح سے خارج کر دیا اور کہا کہ یہ فلم کسی بھی دوسری فلم کی نقل نہیں ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ سپراسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا ان کا خواب تھا جو اب پورا ہوگیا ہے۔ عامر خان ان دنوں امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’ٹھگس آف ہندستان‘ میں کام کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امیتابھ کے ساتھ کام کرنا ان کے لئے باعث فخر ہے۔

عامر خان کا کہنا ہے کہ امیتابھ کے ساتھ کام کرناان کے لئے ایک خواب رہا ہے جو اس فلم کے ساتھ سچ ہوگیا ہے اور وہ ہمیشہ سے ہی ان کے پرستار رہے ہیں۔ انہوں نےبتایا کہ ’’ریہرسل کے پہلے دن جب ہم ساتھ بیٹھ کر شوٹ کی پریکٹس کر رہے تھے، وہ وقت میرے لئے کافی حیرت انگیز تھا۔ میں ٹھیک سے بیٹھ بھی نہیں پا رہا تھا اور نہ ہی طریقے سے لائنیں یاد رکھ پا رہا تھا۔ میں ادھر سے ادھر بھاگ رہا تھا، میرے لئے ان کے ساتھ ہر ایک سین شوٹ کرنا نہایت ہی لطف اندوز تھا‘‘۔

اس درمیان عامر خان نے اس فلم کا موازنہ ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ سے کئے جانے والی بات کو مسترد کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فلم کسی بھی دوسری فلم سے ملتی جلتی نہیں ہے۔ بھلے ہی یہ فلم ایکشن اور ایڈونچر سے بھری ہے لیکن فلم کی کہانی ایک دم مختلف ہے۔ فلم کے کردار بھی ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔