منفرد انداز سے مداحوں کو لبھاتے ہیں عامر خان

Getty Images
Getty Images
user

یو این آئی

ممبئی:بالی وڈ اداکار مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی آئندہ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں ایک منفرد اور حیرت انگیز روپ میں دکھائی دیں گے۔ عامر خان ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں سپراسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ ایکشن کرتے نظر آئیں گے۔ ان کے علاوہ فلم میں کٹرینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی موجود ہیں۔ ’ٹھگس آف ہندوستان‘ مشہور فلم ’پائریٹس آف دی کیریبیئن‘ سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے لیکن عامر خان نے اس کی تردید کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایکشن فلم ضرور ہے، مگر کسی فلم سے متاثر ہوکر نہیں بنائی گئی ہے۔ فلم میں ان کا یہ نیا اور منفرد روپ دیکھ کر ناظرین حیران رہ جائیں گے۔وہ ہمیشہ اپنی ہر فلم میں مختلف اور منفرد انداز میں ہی نظر آتے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ شائقین ان کی فلمیں دیر تک یاد رکھتے ہیں۔ فلم ’تھری ایڈیٹس، تارے زمیں پر، رنگ دے بسنتی ، پی کے ،دنگل وغیرہ ایسی ہی فلمیں ہیں جن میں وہ اپنے منفردانداز میں ہی نظر آئے ہیں۔ یہ فلم آئندہ برس دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔