آئی ایم ڈی بی: 2023 کے ’موسٹ پاپولر اسٹارس‘ کی فہرست جاری، ٹاپ-10 میں کنگ خان کو ملا اوّل مقام

آئی ایم ڈی بی کے ذریعہ جاری 2023 کے سب سے مقبول ہندوستانی اداکاروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں بالی ووڈ سپراسٹار شاہ رخ خان سب سے آگے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>شاہ رخ خان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

شاہ رخ خان، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

آئی ایم ڈی بی نے 2023 کے 10 سب سے مقبول ہندوستانی ستاروں کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں بالی ووڈ سپراسٹار شاہ رخ خان سب سے آگے ہیں۔ 2023 میں بالی وود کے بادشاہ نے 2 اہم بلاک بسٹر فلمیں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ دی، جو دنیا بھر میں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر کی سب سے بڑی ہندی فلمیں ہیں۔ اداکارہ عالیہ بھٹ اور دیپکا پادوکون بالترتیب نمبر 2 اور نمبر 3 پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

عالیہ بھٹ نے اس فہرست میں اپنے نام کو دیکھ کر کہا کہ ’’میں آج جس مقام پر ہوں، وہاں تک پہنچانے کے لیے میں اپنے ناظرین کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ میں ان کی تفریح کرنا جاری رکھنے کی امید کرتی ہوں، لیکن میں صرف محبت اور ہمدردی سے بھری ہوں۔ میں سخت محبت جاری رکھنے زیادہ دلچسپ کہانیوں اور کرداروں کو اسکرین پر لانے کا وعدہ کرتی ہوں۔‘‘


بہرحال، فہرست میں چوتھے مقام پر اداکارہ وامیکا گبی ہیں جنھوں نے کہا کہ ’’آئی ایم ڈی بی کی سب سے مقبول ہندوستان اداکاروں کی فہرست میں میری پہلی فلم ہے، اور میں بہت خوش ہوں۔ آئی ایم ڈی بی عالمی ناظرین کے جذبات کی نمائندگی کرتا ہے، یہ میرے لیے بہت اہم ہے۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’مختلف انداز اور زبانوں میں کام کرنے میں میرا پورا سال مصروف رہا۔ یہ مجھے خوشی اور شکرگزار بناتا ہے کہ میرے ناظرین نے اس کی تعریف کی ہے۔ میں اپنے آئندہ پروجیکٹس پر اسی خود سپردگی کے ساتھ کام کرنے اور مجھ پر برسائے گئے پیار کو لوٹانے کے لیے پُرجوش ہوں۔‘‘

نین تارا، تمنا بھاٹیہ، قرینہ کپور خان اور شوبھتا دھولیپال آئی ایم ڈی بی کی فہرست میں بالترتیب پانچویں، چھٹے، ساتویں اور آٹھویں مقام پر ہیں۔ بالی ووڈ کے ’کھلاڑی‘ اکشے کمار نویں مقام پر اور وجئے سیتوپتی دسویں مقام پر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔