کیا سلمان خان نے رانو منڈل کو 55 لاکھ کا گھر دیا ہے!

سوشل میڈیا پر یہ خبر گرم ہے کہ اپنی دریا دلی کے لئے مشہور سلمان خان نے رانو منڈل کو ایک گھر دیا ہے اور اپنی اگلی فلم میں گانا گانے کا موقع بھی دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اگر یہ صحیح ہے کہ اسٹیشن پر گانا گانے والی رانو منڈل کو بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے ان کو نہ صرف گھر دیا ہے بلکہ اپنی اگلی فلم ’دبنگ ۔3‘ میں گانا گانے کا موقع بھی دیا ہے، تو پھر اس بات پر ایک مرتبہ پھر مہر لگ گئی کہ اوپر والا جب بھی دیتا ہے چھپر پھاڑ کر دیتا ہے۔ اپنی سریلی آواز کی وجہ سے ہمیش ریشمیا کے اسٹوڈیو تک پہنچنے والی رانو منڈل اب ایک اسٹار بن چکی ہیں۔

رانو منڈل کے تعلق سے یہ خبر گشت کر رہی ہے کہ سلمان خان نے انہیں ایک 55 لاکھ کا گھر دیا ہے اور اپنی آنے والی فلم ’دبنگ۔ 3‘ میں گانا گانے کا موقع دینے کے لئے کہا ہے۔ سلمان خان کی دریا دلی جگ ظاہر ہے لیکن اس معاملہ میں حقیقت کیا ہے اس کی ابھی تک کہیں سے کوئی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔


ہمیش ریشمیا کے ’سپر اسٹار سنگر‘ مقابلہ کے سیٹ پر سلمان خان کے والد سلیم خان نے کہا تھا کہ کبھی بھی کہیں بھی کوئی ٹیلنٹ دیکھو تو اسے آگے بڑھنے کا موقع ضرور دو، اسی لئے ہمیش نے رانو منڈل کو گانے کی پیش کش کی تھی۔ ہمیش نے اپنی آنے والی فلم ’’ہیپی ہارڈی اینڈ ہیر‘ میں ایک گانے کی پیش کش کی تھی۔ خبروں کے مطابق رانو منڈل نے اب یہ گانا ’’تیری میری کہانی‘‘ ریکارڈ بھی کرا چکی ہیں۔ بتایا جا رہا کہ اس گانے کے لئے ہمیش نے رانو کو چھ لاکھ روپے دیئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 28 Aug 2019, 4:10 PM
/* */