منا بھائی اور سرکٹ کو پھر سے بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے ہو جائیے تیار، دونوں کی جیل میں بند تصویر آئی سامنے

اداکار ارشد وارثی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پوسٹ کیا ہے جس میں جانکاری دی گئی ہے کہ وہ بہت جلد سنجے دَت کے ساتھ فلمی پردے پر دکھائی دینے والے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/ArshadWarsi">@ArshadWarsi</a></p></div>

تصویر@ArshadWarsi

user

قومی آوازبیورو

منا بھائی اور سرکٹ کی جوڑی تو آپ کو یاد ہی ہوگی۔ فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ اور ’لگے رہو منا بھائی‘ میں ان دونوں کردار نے مل کر لوگوں کی خوب تفریح کی تھی۔ منا بھائی (سنجے دت) اور سرکٹ (ارشد وارثی) کے چاہنے والے برسوں سے انتظار میں ہیں کہ منا بھائی سیریز کی تیسری فلم انھیں دیکھنے کو ملے، لیکن اس کے تعلق سے کوئی خبر سامنے نہیں آ رہی ہے۔ حالانکہ سنجے دت اور ارشد وارثی کے شیدائیوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ یہ دونوں اداکار جلد ہی ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آنے والے ہیں۔

26 جنوری کو ارشد وارثی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پوسٹ کیا ہے جس میں جانکاری دی گئی ہے کہ وہ بہت جلد سنئے دَت کے ساتھ ایک فلم میں نظر آنے والے ہیں۔ حالانکہ اس فلم کا نام کیا ہوگا، اس سلسلے میں کچھ بھی انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔ بس اتنی جانکاری دی گئی ہے کہ فلم 2023 میں ہی ریلیز ہوگی۔ ارشد وارثی نے ٹوئٹ میں جو تصویر لگائی ہے اس میں وہ اور سنجے دونوں سلاخوں کے پیچھے قیدی کی شکل میں دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے ’’میں میرے بھائی سنجے دت کے ساتھ ایک اور سپر انٹرٹیننگ فلم کے ساتھ واپس آ رہا ہوں۔ یقین مانیے ہمارا انتظار آپ سے زیادہ لمبا ہوتا جا رہا ہے۔‘‘


واضح رہے کہ ارشد وارثی کی کامیڈی کو فلم ناظرین خوب پسند کرتے ہیں۔ سنجے دَت کے ساتھ ان کی جوڑی پردے پر بے مثال دکھائی دیتی ہے۔ دونوں پچھلی بار ایک ساتھ 2006 میں آئی فلم ’لگے رہو منا بھائی‘ میں نظر آئے تھے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ ودیا بالن بھی اہم کردار نبھاتی دکھائی دی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔