دیپیکا اور انوشکا شرما کا باکس آفس پر ٹکراؤ

سال 2018 میں دیپیکا اور انوشکا باکس آفس پر دونوں آمنے سامنے ہوں گی

دیپیکا اور انوشکا
دیپیکا اور انوشکا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی:9 اگست (یو این آئی) بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دیپیکا پاڈوکون اور انوشکا شرما کا باکس آفس پر ٹکراؤ ہونے والا ہے۔ بالی وڈ کی ٹاپ اداکاراؤں میں پاڈوکون اور انوشکا شرما کا نام سرفہرست ہے۔ دونوں کے درمیان نہ تو کوئی خاص دوستی ہےاور نہ ہی دونوں کبھی ایک دوسرے کے راستے میں آئی ہیں۔ لیکن سال 2018 میں کچھ ایسا ہونے والا ہے جو اب تک نہیں ہوا۔ باکس آفس پر دونوں آمنے سامنے ہوں گی۔ انوشکا کی فلم ’’سوئی دھاگہ‘‘ 28 ستمبر 2018 میں ریلیز ہوگی جبکہ دیپیکا پاڈوکون کی آئندہ بایوپک فلم’’سپنا دیدی‘‘ کے لئے بھی یہی ٹائم سلاٹ دیکھا جا رہا ہے۔ امید ہے کہ دونوں اداکاراؤں کی خاص فلمیں ایک ہی دن ریلیز کی جائیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 09 Aug 2017, 5:42 PM