لوگ اب مجھے ’سیریل کِسر‘ کہہ کر مخاطت نہیں کریں گے: عمران ہاشمی

عمران ہاشمی کہتے ہیں کہ لوگ میرے بارے میں کیا سوچیں گے وہ ان پر منحصر ہے۔ میں اس معاملے میں کسی کو مجبور نہیں کر سکتا کہ وہ مجھے ایک خاص انداز میں دیکھیں۔

عمران ہاشمی / آئی اے این ایس
عمران ہاشمی / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: اداکار عمران ہاشمی کی فلم 'ممبئی ساگا' اس وقت باکس آفس پر چل رہی ہے اور اس کے علاوہ بھی آئندہ وقت میں ان کی کئی فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں۔ عمران ہاشمی ’ٹائیگر 3‘ میں بھی نظر آنے والے ہیں اور تاحال انہوں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ آیا وہ 'ٹائیگر 3' میں بطور ولن نظر آئیں گے یا نہیں! تاہم انہوں نے 'چہرے' اور 'ایزرا' کے لئے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

عمران کا کہنا ہے کہ "ایسا لگتا ہے کہ آخر کار 'سیریل کِسر' (سلسلہ وار بوسہ لینے والا) کے ٹیگ سے میری جان چھوٹنے والی ہے۔‘‘ عمران نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ "میں نے کچھ وقت سے ایسی فلمیں نہیں کیں۔ لوگ اب اس لحاظ سے مجھے نہیں دیکھتے۔ ویسے میں نے کبھی اس بارے میں نہیں سوچا کہ لوگ میرے بارے میں کیا سوچیں گے۔ کیونکہ میں نے اسکرپٹ کے مطابق کام کیا۔"


عمران ہاشمی مزید کہتے ہیں کہ "لوگ میرے بارے میں کیا سوچیں گے وہ ان پر منحصر ہے۔ میں اس معاملے میں کسی کو مجبور نہیں کر سکتا کہ کوئی مجھے ایک خاص انداز میں دیکھے۔ ایک اداکار کی حیثیت سے میں صرف اپنا کام کرتا ہوں اور لوگوں کی سوچ کے حوالہ سے میں زیادہ فکرمند نہیں۔ "

تھیٹرز میں اپنی فلم 'ممبئی ساگا' کی ریلیز کے بارے میں بات کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ "فلمیں صرف سینما گھروں میں نمائش کے لئے بنائی جاتی ہیں۔ لوگ تھیٹر میں ہی فلمیں دیکھ کر زیادہ لطف اٹھاتے ہیں۔" عمران اب اپنی اگلی فلم 'چہرے' کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔ یہ ایک سائیکالوجیکل (نفسیاتی) ڈرامہ ہے جس میں امیتابھ بچن اور ریا چکرورتی بھی نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ عمران ایک بار پھر ہارر فلم ’ایزرا‘ میں نظر آئیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */