اکشے کمار دنیا کے چوتھے سب سے زیادہ محنتانہ حاصل کرنے والے اداکار، ڈوائن جانسن سر فہرست

فوربس کی زیادہ سے زیادہ محنتانہ وصول کرنے والی فہرست میں 10 اداکاروں کی فہرست میں ہالی ووڈ اسٹار ڈوائن جانسن سر فہرست ہیں۔ ’دی راک‘ کے نام سے مشہور جانسن نے 8.94 کروڑ ڈالر کی کمائی کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لاس اینجلس: قومی ایوارڈ یافتہ اداکار اکشے کمار نے فوربس میگزین کی ورلڈ ہائیسٹ پیڈ ایکٹرز آف 2019 (سب سے زیادہ محنتانہ وصول کرنے والے اداکار) کی فہرست میں چوتھا مقام حاصل کیا ہے۔ فوربس ڈاٹ کام کی فہرست کے مطابق اکشے کمار نے اس دوران 6.5 کروڑ ڈالر کی کمائی کی ہے۔

فوربس کی زیادہ سے زیادہ محنتانہ وصول کرنے والی فہرست میں 10 اداکاروں کی فہرست میں ہالی ووڈ اسٹار ڈوائن جانسن سر فہرست ہیں۔ ’دی راک‘ کے نام سے مشہور جانسن نے یکم جون 2018 سے یکم جون 2019 کے درمیان 8.94 کروڑ ڈالر کی کمائی کی ہے۔


ادھر، مارول سپر ہیرو یونیورس کے اداکاروں میں سے ایک آسٹریلیائی اداکارہ کرس ہیمسورتھ اس دوران 7.64 کروڑ ڈالر کی کمائی کے ساتھ دوسرے مقام پر رہے۔ ہیمسورتھ نے مارول کی ’ایوینجر‘ سیریز کی فلموں میں ’تھور‘ کا کردار ادا کیا ہے۔

مارول سیریز کے کئی اور اداکار بھی فہرست میں شامل ہیں جیسے ’آئرن مین‘ کے رابرٹ ڈاؤنی جونیئر تیسرے مقام پر، ’راکٹ‘ اسٹار برائیڈلی کوپر چھٹے مقام، ’کیپٹن امریکہ‘ کے کرس ایوانس آٹھویں مقام پر اور ’اینٹ مین‘ کے پال روڈ نویں مقام پر ہیں۔ فہرست میں شامل دیگر ناموں میں جیکی چین، ایڈم سینڈلر اور وِل اسمتھ اہم ہیں۔


فوربس کی طرف سے 2019 میں دنیا کے سب سے زیادہ محنتانہ وصول کرنے والے اداکاروں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے:

  • ڈوائن جانسن (8.94 کروڑ ڈالر)
  • کریس ہیمسورتھ (7.64 کروڑ ڈالر)
  • رابرٹ ڈاؤنی جونیئر (6.6 کروڑ ڈالر)
  • اکشے کمار (6.5 کروڑ ڈالر)
  • جیکی چین (5.8 کروڑ ڈالر)
  • برائیڈلی کوپر (5.7 کروڑ ڈالر)
  • ایڈم سینڈلر (5.7 کروڑ ڈالر)
  • کریس ایوانس (4.35 کروڑ ڈالر)
  • پال روڈ (4.1 کروڑ ڈالر)
  • وِل اسمتھ ( 3.5 کروڑ ڈالر)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Aug 2019, 3:10 PM