انل کپور کی دختر ’سانوریا گرل‘ سونم کپور 34 برس کی ہوئیں

سال 2015 میں سونم کی ایک اور سپر ہٹ فلم پریم رتن دھن پايو ریلیز ہوئی۔ فلم نے 200 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی۔ سال 2016 میں سونم کی فلم نیرجا ریلیز ہوئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بالی ووڈ کی ’سانوریا‘ گرل اور انل کپور کی بیٹی سونم کپور آج 34 سال کی ہو گئیں۔ انل کی لاڈلی سونم کپور کی پیدائش 9 جون 1985 میں ممبئی میں ہوئی۔ گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ سے سونم کا رجحان بھی فلموں کی جانب تھا۔ سونم نے سال 2007 میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’سانوریا‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ رنبیر کپور کی بھی یہ پہلی فلم تھی۔

سونم نے اس کے بعد راکیش اوم پرکاش مہرا کی سال 2009 میں آئی فلم دہلی 6 میں اداکاری۔ فلم اگرچہ باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکی لیکن ان کی اداکاری کو ناظرین نے ضرور پسند کیا۔ سال 2013 سونم کے کیریئر کا اہم سال ثابت ہوا. اس سال سونم کی راجھنا اور بھاگ ملکھا بھاگ جیسی سپر ہٹ فلمیں ریلیز ہوئی۔ سونم کے کیریئر کی دیگر فلموں میں آئی ہیٹ لو اسٹوری، عائشہ، تھینكيو، موسم، پلیئرس وغیرہ ہیں۔


انل کپور کی دختر ’سانوریا گرل‘ سونم کپور 34 برس کی ہوئیں

سال 2015 میں سونم کی ایک اور سپر ہٹ فلم پریم رتن دھن پايو ریلیز ہوئی۔ فلم نے 200 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی۔ سال 2016 میں سونم کی فلم نیرجا ریلیز ہوئی ہے۔ یہ فلم ایئرہوسٹس نیرجا بھنوت کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے دہشت گردوں سے طیارے میں سوار مسافروں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان دے دی تھی۔


انل کپور کی دختر ’سانوریا گرل‘ سونم کپور 34 برس کی ہوئیں

سال 2018 میں سونم کی پڈ منئ، سنجو اور ویرے دی شادی جیسی کامیاب فلمیں ریلیز ہوئیں۔ اسی سال سونم نے تاجر آنند آہوجا کے ساتھ شادی کر لی، سال 2019 میں سونم کی فلم ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا ریلیز ہوئی، سونم ان دنوں دی زویا فیکٹر میں کام کر رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔