عامر خان نے سوشل میڈیا کو کہہ دیا الوداع

عامر خان نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ ہیلو دوستو، میری سالگرہ کے موقع پر آپ کی محبت اور گرم جوشی سے میرا دل بھر گیا ہے اور اس کے لئے بہت بہت شکریہ۔ خبر یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ میری آخری پوسٹ ہوگی۔

عامر خان، تصویر آئی اے این ایس
عامر خان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے سوشل میڈیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ عامر خان نے ٹوئٹر پر جو پوسٹ لکھا ہے اس میں اپنے مداحوں کو بہت پیار دینے کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ ان کا آخری پوسٹ ہے۔ عامر خان نے یہ پوسٹ اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام دونوں ہینڈل پر شیئر کیے ہیں۔

عامر خان نے اپنے پوسٹ میں لکھا ’’ہیلو دوستو، میری سالگرہ کے موقع پر آپ کی محبت اور گرم جوشی سے میرا دل بھر گیا ہے اور اس کے لئے بہت بہت شکریہ۔ خبر یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ میری آخری پوسٹ ہوگی۔ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں یہ دکھاوا کرنا بند کردوں کہ میں بہت سرگرم ہوں۔ ہم رابطے میں رہیں گے، جیسے پہلے تھے۔ عامر خان نے بتایا ہے کہ شائقین ان کے پروڈکشن ہاؤس عامر خان پروڈکشنس کے آفیشل ہینڈل کو فالو کرسکتے ہیں‘‘۔


عامر خان نے لکھا ’’عامر خان پروڈکشنس نے اپنا آفیشل چینل بنایا ہے۔ لہذا اب مجھ سے اور میری فلموں سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ وہاں ملے گی‘‘۔ عامر خان اس وقت فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں کام کر رہے ہیں۔ اس فلم میں کرینہ کپور خان عامر خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔ یہ فلم ہالی ووڈ فلم ’فوریسٹ گمپ‘ کا ہندی ’اڈیپٹیشن‘ ہے اور یہ فلم رواں برس کرسمس پر ریلیز ہونے کی امید ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔