بالی ووڈ کے ستاروں نے اس انداز میں لوگوں سے کہا، ’عید مبارک‘

ملک بھر میں عید کا تہوار پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، اس موقع پر تمام لوگ ایک دوسرے کو مبارک باد دینے میں مصروف رہے وہیں بالی ووڈ ستاروں نے بھی سب کو عید کی مبارک باد پیش کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: ملک بھر میں عید کا تہوار پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر تمام لوگ ایک دوسرے کو مبارک باد دینے میں مصروف رہے۔ اس پر مسرت موقع پر بالی ووڈ ستاروں نے بھی ٹوئٹ کرکے عید کی مبارک باد پیش کی۔

بالی ووڈ کے ’دبنگ‘ ’بھائی‘ سلمان خان نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ریایتی کرتا پایہ جامہ زیب تن کیا اور ان کے گھر کے باہر ہزاروں فینز کا ہجوم ان کے ایک دیدار کے لئے مچل رہا ہے۔ ٹوئٹ کے ساتھ انہوں نے لکھا، ’عید مبارک‘۔

سلمان خان کی ہی طرح بالی ووڈ کے ’کنگ خان‘ شاہ رخ نے بھی ٹوئٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے مداح انہیں عید مبارک کہنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں ان کے تھر کے باہر جمع ہیں۔ ساتھ میں انہوں نے لکھا، ’’آپ سبھی کا عید میرے ساتھ منانے کے لئے شکریہ۔ خدا آپ سبھی کو صحت اور خوشیاں عطا کرے۔‘‘

امیتابھ بچن نے ٹوئٹ کر کے لکھا ہے ’ عید مبارک، محبت ، امن اور بھائی چارہ کے ساتھ۔ دلیپ کمار کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی ایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے عید کی مبارک باد دی گئی ہے۔ ڈریم گرل ہیما مالنی نے بھی عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔


اکشے کمار نے لکھا ہے آپ اور آپ کے گھر والوں کے لئے یہ دن خوشیاں، امن اور خوشحالی لے کر آئے۔

پرینکا چوپڑا نے بھی عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار دنیا میں چاروں طرف پیار، خوشیاں اور امن لےکر آئے۔

شردھا کپور نے لکھا سبھی کو عید مبارک ، آئے ہمیشہ پیار ، یکجہتی ، خوشیاں اور ساری اچھی چیزوں کو پھیلانے کی پوری کوشش کریں۔ ڈھیر سارا پیار۔

انوشکا شرما نے کہا آپ اور آپ کے گھر والوں کو امن، خوشی اور خوشحالی، عید مبارک۔

سدھارتھ ملہوترا نے کہا عید کا یہ مبارک دن سبھی کے لئے امن، خوشیاں اور محبت کا پیغام لے کر آیا ہے۔

ورون دھون نے ٹوئٹر پر لکھا ٓآپ سب کو عید مبارک۔


پوجا بھٹ نے چاند رات پر فیس کو مبارک باد کہتے ہوئے فلم زخم کا ایک گانا شیئر کیا۔ پوجا نے لکھا، چاند رات مبارک۔

ادیتی راؤ حیدری نے لکھا عید مبارک ، آپ سبھی کو عید مبارک۔ یہ دن اور سال اچھے رہیں۔

ٹوئنکل کھنہ نے لکھا عید مبارک۔ یش راج فلم نے سلمان خان اور کٹرینہ کیف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عید کی مبارک باد دی۔ سب کو امن اور خوشیوں کے ساتھ عید مبارک۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Jun 2019, 10:10 AM
/* */