بالی ووڈ: اکشے کمار اور ٹائیگر شراف نے 'بڑے میاں چھوٹے میاں' کی شوٹنگ شروع کی

پوجا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار ہونے والی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ ایک ایکشن- تھرلر فلم ہے، جس میں اکشے کمار اور ٹائیگر شراف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ انسٹاگرام</p></div>

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور ٹائیگر شراف نے اپنی آنے والی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ پوجا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار ہونے والی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ ایک ایکشن- تھرلر فلم ہے، جس میں اکشے کمار اور ٹائیگر شراف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹرعلی عباس ظفرہیں۔ اس فلم میں ملیالم سپر اسٹار پرتھوی راج سوکمارن بھی اہم کردار میں ہیں۔ فلم کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے۔

اکشے کمار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تین تصاویر شیئر کی ہیں۔ پہلی تصویر میں وہ ٹائیگر شراف کے ساتھ مستی کے ساتھ ایکشن اسٹائل میں پوز دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دوسری تصویر میں ان کے ساتھ ٹائیگر شراف، جیکی بھگنانی اور علی عباس ظفر نظر آ رہے ہیں۔ تیسری تصویر میں فلم 'بڑے میاں چھوٹے میاں' کا کلپ بورڈ نظر آرہا ہے اور اس پر مہورت لکھا ہوا ہے۔


اکشے کمار نے اس پوسٹ کے ساتھ کیپشن لکھا، 'بڑے میاں چھوٹے میاں کو شروع کرنے کے لیے میں سب سے زیادہ پرجوش ہوں۔ میرے چھوٹے ٹائیگر شراف نے میرے جوش وخروش کومزید بڑھا دیا ہے۔ چھوٹے تمہیں شوٹنگ کے دوران یاد رکھنا چاہیے کہ جس سال تم پیدا ہوئے تھے اس سال میں انے اپنا کیریئر شروع کیا تھا۔

فلم بڑے میاں چھوٹے میاں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تمل، کنڑ اور ملیالم میں 2023 کے کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔