بالی ووڈ اداکارہ اُرملا ماتونڈکر شیو سینا میں شامل

ارملا ماتونڈکر نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد کانگریس کو خیرباد کہہ دیا تھا، اب وہ شیوسینا کے ساتھ اپنی سیاست کی دوسری اننگ کی شروعات کر رہی ہیں

تصویر بشکریہ ٹوئٹر @UrmilaMatondkar
تصویر بشکریہ ٹوئٹر @UrmilaMatondkar
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور سابق کانگریس لیڈر ارملا ماتونڈکر نے منگل کے روز رسمی طور پر مہاراشٹر میں برسراقتدار جماعت شیو سینا میں شمولیات اختیار کر لی۔ ارملا نے گزشتہ سال لوک سبھا انتخابات میں ہارنے کے بعد کانگریس کو خیر باد کہہ دیا۔ اب و شیوسینا کے ساتھ اپنی سیاست کی دوسری اننگ کی شروعات کر رہی ہیں۔

ارملا نے منگل کے روز وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی رہائش ماتو شری پر ان کی اور دوسرے پارٹی لیڈران کی موجودگی میں شیو سینا کی رکنیت اختیار کر لی۔ توقع کی جاتی ہے کہ وہ گورنر کے کوٹہ سے قانون ساز کونسل میں بھیجی جا سکتی ہیں۔


خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ ریاست کی مہا وکاس اگھاڑی حکومت جس میں شیو سینا، کانگریس اور شرد پوار کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شامل ہیں، نے مہاراشٹر کے گورنر بی ایس کوشیاری کو ارملا سمیت 11 افراد کے نام بھیجے ہیں۔ تاحال گورنر نے ان کے ناموں کو اپنی منظوری نہیں دی ہے۔

ارملا نے گزشتہ سال ممبئی نارتھ سے انتخاب لڑا تھا لیکن ہار گئی تھیں۔ بعد میں انہوں نے کچھ کانگریس لیڈران پر الزام عائد کیا کہ پارٹی میں خیمہ بندی ہے اور لیڈران اپنے ہی امیدواروں کے خلاف کام کرتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ارملا ماتونڈکر اداکارہ کنگنا رناوت کے ساتھ بیان بازی کے بعد زیر بحث آ گئی تھیں۔ بالی ووڈ اور مہاراشٹر حکومت پر حملہ کر رہی کنگنا کے کچھ بیانات پر ارملا مشتعل ہو گئی تھیں اور ان پر تنقید کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */