شبانہ اعظمی کی طرف سے کیجریوال کی ڈینگو کے خلاف مہم کی حمایت

بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے ڈینگو کے خلاف دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی مہم کی حمایت کرتے ہوئے آج کہا کہ اس سے ڈینگو پرجیت حاصل کی جاسکتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے ڈینگو کے خلاف دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی مہم کی حمایت کرتے ہوئے آج کہا کہ اس سے ڈینگو پرجیت حاصل کی جاسکتی ہے۔

شبانہ اعظمی نے ٹویٹر پر بتایا کہ "میں اروند کیجریوال کی حمایت کرتی ہوں۔اگر ہم سب ہر اتوار کی صبح صرف 10 منٹ کے لئے اپنے گھروں کا معائنہ کرنے پر وقت خرچ کریں تو ہم سب ڈینگو پر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہمارے گھر میں کسی بھی جگہ پر پانی جمع نہ ہو اور اگر جمع ہے تو اسے ہٹا دیں یا اس کے اوپر تیل ڈال دیں۔ 10 ہفتے، 10 بجے، 10 منٹ۔


کیجریوال نے شبانہ اعظمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم میں ان کے شامل ہونے سے لاکھوں لوگ متاثر ہوں گے۔
کیجریوال نے گذشتہ اتوار کو ڈینگو کے خلاف مہم کا آغاز اپنے گھر سے کیا اور اس دوران انہوں نے پورے گھر کا معائنہ کیا کہ گھر میں کہیں بھی صاف پانی تو جمع نہیں ہے۔

دہلی کے وزیراعلی نے مزید کہا '' میرے کنبہ اور میں نے اپنے گھر کا معائنہ کیا تاکہ اس بات کو یقین کر سکیں کہ گھر کے کسی حصے میں کہیں صاف پانی جمع نہ ہو۔ یہ آپ کے خاندان کو ڈینگو سے بچانے کا بہترین طریقہ ہے۔ میں یہ دیکھ کر خوش ہوں کہ پوری دہلی کے لوگ اس مہم # 10 ہفتے 10 بجے 10 منٹ میں شامل ہو رہے ہیں‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 Sep 2019, 6:10 AM