مشہوراداکارہ کا تاجر پرعصمت دری کا الزام، ملزم گرفتار

اپنے زمانے کی بالی ووڈ کی ایک مشہور و معروف اداکارہ نے کاروباری کے خلاف ممبئی کے جوہو پولس اسٹیشن میں عصمت دری کا کیس درج کرایا ہے۔ پولس نے اس معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بالی وڈ کی ایک مشہور و معروف اداکارہ نے ایک کاروباری کے خلاف ممبئی کے جوہو پولس اسٹیشن میں عصمت دری کا کیس درج کرایا ہے۔ شکایت موصول ہونے کے بعد پولس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ، ملز م کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اب معاملہ کی تفتیش کرائم برانچ کو سونپ دی گئی ہے۔ ملزم کا نام امن کھنہ ہے۔

قبل ازیں اسی اداکارہ نے 30 جنوری 2017 کو کاروباری امن کھنہ پر تعقب کرنے اور دھمکانے کا الزام عائد کیا تھا۔ کاروباری کو اس وقت بھی ممبئی پولس نے گرفتار کیا تھا اور اس کے خلاف اسٹاکنگ (تعقب)اور دھمکی دینے کا الزام درج کیا تھا ۔

پولس میں کی گئی شکایت کے مطابق، ملزم کاروباری کئی دنوں سے اداکارہ کا تعقب کر رہا تھا۔ علاوہ ازیں ملزم پر اداکارہ کے واٹس ایپ پر فحش میسج بھیجنے اور گھر میں داخل ہو کر بدتمیزی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ملزم پر سیکورٹی گارڈ کی پٹائی کرنے کا بھی الزام ہے ۔

واضح رہے کہ عصمت دری کا الزام عائد کرنے والی اداکارہ اپنے زمانے میں بہت سی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔ وہ ششی کپور، امیتابھ بچن، فیروز خان اور دیو آنند جیسے سپر اسٹاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔