سوناکشی سنہا پر لگا دھوکہ دہی کا الزام، گھر پہنچی یو پی پولس

سوناکشی کے مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے خلاف لگائے گئے سبھی الزامات غلط ہیں اور یہ سب اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی شبیہ کو خراب کیا جا سکے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اس وقت مصیب میں مبتلا ہیں۔ مراد آباد کے ایک ایونٹ آرگنائزر نے ان پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کیس درج کروایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سوناکشی کو گزشتہ سال ستمبر 2018 میں ایک ایونٹ میں پرفارم کرنا تھا۔ اس کے لیے انھیں 24 لاکھ روپے بھی دیے گئے تھے، لیکن وہ ایونٹ میں نہیں پہنچیں۔ ان کے نہیں آنے سے آرگنائزروں کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کے بعد ہی آرگنائزرس نے ٹھوس قدم اٹھاتے ہوئے سوناکشی سنہا کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اب اس معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے مراد آباد پولس جمعرات کو سوناکشی سنہا کے گھر پہنچی تاکہ ان کا بیان درج کیا جا سکے۔ لیکن سوناکشی اس وقت اپنے گھر پر موجود نہیں تھیں۔ دراصل وہ جوہو میں رہتی ہیں اس لیے مراد آباد پولس نے جوہو پولس کی مدد بھی لی۔ خبروں کے مطابق پولس کو اب بھی سوناکشی کے بیان کا انتظار ہے اور وہ آج یعنی جمعہ کو بھی ان کے گھر جا سکتی ہے۔ اس تعلق سے سوناکشی کے مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے خلاف لگائے گئے سبھی الزامات غلط ہیں اور یہ سب اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی شبیہ کو خراب کیا جا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 12 Jul 2019, 12:10 PM