’وہ کون تھی‘ کی ’سادھنا‘ کا کردار ’بپاشا‘ نبھائیں گی!

وہ کون تھی کے ریمیک میں پہلے ایشوریا رائے کے کام کرنے کی بات سامنے آئی تھی لیکن بات نہیں بنی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: مشہور اداکارہ بپاشا بسو سپرہٹ فلم ’وہ کون تھی‘ کے ریمیک میں نظر آسکتی ہیں۔ 1964 میں ریلیز ہوئی فلم وہ کون تھی کا ریمیک بنائے جانے کی خبریں ہیں، جس میں پہلے ایشوریا رائے کے کام کرنے کی بات سامنے آئی تھی لیکن بات نہیں بنی۔ اب کہا جارہا ہے کہ بپاشا اس فلم کا حصہ ہوسکتی ہیں۔

فلم کی شوٹنگ 10 اکتوبر سے شروع ہونےکی بات سامنے آئی ہے۔اس بار فلم کی کہانی میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس میں بپاشا کے ساتھ ارجن این کپور اپنے فلمی کریئر کی شروعات کریں گے۔ ارجن ایک مشہور پروڈیوسر ہیں اور انہوں نے پریرنا اروڑا کے ساتھ مل کر کئی فلمیں بنائی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ’وہ کون تھی‘ میں منوج کمار اور سادھنا نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ این این سپی کے پروڈکشن میں بنی اس فلم کی ہدایت راج کھوسلا نے کی تھی۔ اس فلم کا گیت ’لگ جا گلے کہ پھر..‘ آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔