دادا صاحب فلم فیسٹیول میں 'کشمیر فائلز' کو بہترین فلم کا ایوارڈ

ہدایتکار وویک اگنی ہوتری کی فلم 'کشمیر فائلز' کو ایوارڈ تقریب میں بہترین فلم کے طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔ ایوارڈ جیتنے کے بعد اگنی ہوتری نے اسے دہشت گردی سے متاثرہ تمام لوگوں کو وقف کیا۔

<div class="paragraphs"><p>ہدایتکار وویک اگنی ہوتری، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ہدایتکار وویک اگنی ہوتری، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ممبئی: داداصاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈ 2023 میں فلم "دی کشمیر فائلز" کو اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ ہدایتکار وویک اگنی ہوتری کی اس فلم کو ایوارڈ تقریب میں بہترین فلم کے طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔ ایوارڈ جیتنے کے بعد اگنی ہوتری نے اسے دہشت گردی سے متاثرہ تمام لوگوں کو وقف کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ یہ ایوارڈ دہشت گردی سے متاثرہ تمام لوگوں اور ملک کے لوگوں کے آشیرواد کے لئے وقف ہے۔

اس کے علاوہ، اداکار انوپم کھیر، رنبیر کپور، ورون دھون، رشبھ شیٹی اور اداکارہ ریکھا سمیت بہت سارے لوگوں نے بھی ایوارڈ جیتا۔ ایس ایس راجامولی کی آر آر آر کو سال کی بہترین فلم کے طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔ میگا اسٹار جونیئر این ٹی آر اور رام چرن نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔


کنڑ اداکار رشبھ شیٹی نے کنتارا کے لیے موسٹ پرامسنگ اداکار کا ایوارڈ جیتا، جبکہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو گنگوبائی کاٹھیاواڑی اور برہماسترا پارٹ ون - شیوا میں ان کی پرفارمنس کے لیے بہترین اداکارہ اور بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ ورون دھون نے فلم بھیڑیا کے لیے 'کریٹکس بیسٹ ایکٹر' کا ایوارڈ جیتا، جبکہ انوپم کھیر نے 'دی کشمیر فائلز' میں اپنی اداکاری کے لیے 'موسٹ ورسٹائل ایکٹر آف دی ایئر' کا ایوارڈ جیتا۔ لیجنڈ اداکارہ ریکھا کو فلم انڈسٹری میں ان کی شاندار خدمات پر اعزاز سے نوازا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔