چین میں ’بجرنگی بھائی جان‘ نے دو دن میں 33 کروڑ کمائے

چین میں بجرنگی بھائی جان دو دنوں میں 5 ملین ڈالر یعنی 33.38 کروڑ روپے کی کمائی کر چکی ہے۔ دنیا بھر میں اب تک یہ فلم 659.38 کروڑ روپے کی کمائی کر چکی ہے

تصویر سوشل میڈیا
i

ہندوستان میں ریلیز ہونے کے تقریباً دو سال بعد سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ ہندی فلموں کی نئی مارکیٹ چین میں بھی ریلیز ہو گئی۔ پہلے دو دنوں میں فلم کو اچھا ریسپانس مل رہا ہے۔ پہلے دن فلم نے 18 کروڑ کی کمائی کرتے ہوئے عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کی پہلے دن کی کمائی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ٹرینڈ اینے لسٹ رمیش بالا کے مطابق فلم نے دوسرے دن 2.86 ملین ڈالر کی کمائی کی ہے۔ دونوں دنوں کو ملاکر فلم اب تک 5 ملین کی کمائی کر چکی ہے۔ یعنی چین میں بجرنگی بھائی جان کا دو دنوں کا کلیکشن 33.38 کروڑ روپے کا ہو چکاہے۔

’بجرنگی بھائی جان‘، بولنے کی قوت سے محروم پاکستان کی ایک چھوٹی سی بچی ’منّی‘ کی کہانی ہے۔ جو پڑوسی ملک ہندوستان میں گم ہو جاتی ہے۔ گم ہوئی اس منّی کو بجرنگی (سلمان خان) سرحد پار اس کے گھر پہنچانے کی جد و جہد کرتا ہے۔

س چینی شائقین میں اس وقت عامر خان کی فلموں کا زبردست خمار ہے۔ اور یہ پہلا موقع ہوگا جب سلمان خان کی کوئی فلم چینی سنیما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔

چینی باکس آفس پر سلمان خان کی اس فلم نے عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کا ریکارڈ ضرور توڑ دیا ہے لیکن عامر کی دوسری فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ نے پہلے ہی دن چین میں 40 کروڑ کی کمائی کی تھی۔ اس لحاظ سے بجرنگیبھائی جان کافی پیچھے ہے۔

فلم ’دنگل‘ اور ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ چین میں بالترتیب 1000 کروڑ اور 750 کروڑ کی کمائی کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ بجرنگی بھائی جان چینی فلم شائقین کے بیچ کس حد تک اپنا جادو بکھیر سکتے ہیں۔

فلم بجرنگی بھائی جان چین کی کمائی کو ملاکر دنیا بھر میں اب تک 659.38 کروڑ کی کمائی کر چکی ہے۔ سلمان خان کی پہلی فلم چین میں ریلیز ہوئی ہے۔ اس فلم کو وہاں ’لیٹل لولیتا منکی گاڈ انکل‘ کے نام سے 2 مارچ کو ریلیز کیا گیا ہے۔ فلم چائنیز لینٹرن فیسٹیول کے موقع پر ریلیز ہوئی ہے۔ بجرنگی بھائی جان نے ہندوستان میں کل 320.34 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔