آیوشمان کھرانہ فلم ’انیک‘ کو خاص سمجھتے ہیں

آیوشمان نے کہا کہ جب ہم انیک بنانے کے لیے نکلے، تب انوبھو سر نے واضح کر دیا تھا کہ وہ ایک دلچسپ کہانی بنانا چاہتے ہیں، جو لوگوں کو ہندوستانی کے طور پر اپنی شناخت کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دے گی۔

فلم ’انیک‘ تصویر آئی اے این ایس
فلم ’انیک‘ تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ اپنی آنے والی فلم ’انیک‘ کو خاص سمجھتے ہیں، ایوشمان کھرانہ فلم انیک میں انڈرکور ایجنٹ کے کردار میں نظر آنے والے ہیں، ایوشمان نے فلم کے ٹریلر پر مداحوں کے ردعمل پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

آیوشمان نے کہا کہ ’’جب ہم انیک بنانے کے لیے نکلے، تب انوبھو سر نے واضح کر دیا تھا کہ وہ ایک دلچسپ کہانی بنانا چاہتے ہیں، جو لوگوں کو ہندوستانی کے طور پر اپنی شناخت کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دے گی۔ ہم ہندوستانی ہونے کے ناطے بہت متنوع اور منفرد ہیں، لیکن کیا ہم اسے مانتے ہیں اور اسے اپنی طاقت بناتے ہیں۔ انیک کا ارادا واضح طور پر سوال پوچھنا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ سوال کا جواب ضرور ملے گا۔ اسی وجہ سے یہ فلم میرے لیے بہت خاص ہے۔


آیوشمان نے کہا کہ ’’میں ٹریلر کو ملنے والے زبردست حمایت سے بے حد خوش ہوں۔ اس نے ہندوستانیوں کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے اور ٹریلر دیکھنے کے بعد ملک بھر میں لوگ اتحاد اور شمولیت کی آواز بھی بلند کر رہے ہیں۔ بحیثیت فنکار میرے لیے یہ سب کافی ہے‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔