اداکارہ و ڈائریکٹر اپرنا سین کا خیالی انٹرویو، ایک نیوز اینکر کا اڑایا مذاق

اداکارہ و ڈائریکٹر اپرنا سین نے ایک ٹیلی ویژن نیوز چینل کے اینکر کے ساتھ خیالی سوال و جواب کو ٹوئیٹ کیا ہے اس کے بعد ہی اس پر دلچسپ تبصرو ں کا دور شروع ہوگیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کولکاتا: اداکارہ و ڈائریکٹر اپرنا سین نے ایک ٹیلی ویژن نیوز چینل کے اینکر کے ساتھ خیالی سوال و جواب کو ٹوئیٹ کیا ہے اس کے بعد ہی اس پر دلچسپ تبصرو ں کا دور شروع ہوگیا ہے۔ اپرنا سین نے خیالی سوال جواب کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جرنلسٹ سوال کرتے ہیں آپ اس وقت خاموش کیوں تھے جب ہندؤں پر جزیہ نافذ کیا گیا تھا۔ اپرنا سین جواب دیتی ہیں کہ وہ تو اورنگزیب کے دور کی بات ہے۔

جرنلسٹ سوال کرتے ہیں مگر آپ اس وقت خاموش کیوں تھے، مجھے جواب دیں، ملک جاننا چاہتا ہے۔ اپرنا سین کے اس ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ہے کہ ارنب سوال کرتے ہیں کہ کیا آپ مجھے سن رہے ہیں؟ ارنب جواب دیتے ہیں کہ آپ مجھے سن رہے ہیں۔ایک دوسرے شخص نے لکھا ہے کہ ارنب اپنے آپ میں ایک ادارہ بن چکے ہیں جو خود ہی سوال کرتے ہیں اور خودہی جواب دیتے ہیں۔


خیال رہے کہ23جولائی کومختلف شعبہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی کئی اہم شخصیات جس میں اپرنا سین، سومترا چٹرجی، شیام بینگل شامل ہیں نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر جے شری رام کے نعرے کے نام پر بے قصور افراد کی پٹائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

خط لکھنے کے بعد اپرنا سین نے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔جس میں ریپبلک ٹی وی کے ارنب گوسوامی فون کے ذریعہ اپرنا سین سے سوال پوچھنے کی کوشش کی مگر اپرنا سین نے ارنب گوسوامی کے کسی بھی سوال پر توجہ نہیں دی اور اپنی بات کو جاری رکھا۔دوسری جانب ارنب گوسوامی مسلسل تیز آواز میں سوال پوچھتے رہے۔اس پر ٹویٹر پرخوب مذاق اڑایا گیا کہ ارنب گوسوامی خودسے ہی سوال و جواب کررہے تھے۔


اس صورت حال کا مذاق اڑنے کا موقع ضائع کیے بغیر اپرنا سین نے خیالی انٹرویو کے ذریعہ ارنب گوسوامی کی سخت تنقید کی اور کہا کہ وہ کسی کی سنے بغیر سوالوں کی بوچھاڑ کرتے ہیں جب کہ ان کے سوالوں کی کوئی بنیاد نہیں ہوتی ہے۔ٹوئیٹر پر ایک صارف نے لکھا ہے کہ ارنب نے ایک خاتون کا موازنہ گٹر سے کیا ہے جب کہ وہ خود ہی سپرگٹر ہیں۔

وزیر اعظم کو لکھے گئے خط کے جواب میں کل 62فلمی شخصیتوں جس میں کنگنا رناوت، شاعر پرسون جوشی و دیگر افراد شامل ہیں۔ انہوں نے کھلا خط لکھ کر اس خط کا جواب دینے کی کوشش کی کہ صرف چند واقعات کو بنیاد بناکر یہ لوگ وزیر اعظم کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔یہ لوگ سیلف اسٹائل گارجین بنے ہوئے ہیں اور غلط پروپیگنڈے کے ذریعہ ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
مگراس کے فوراً بعد پہلا خط لکھنے والوں نے اس کا جواب دیا کہ حقائق کی بنیادپر خط لکھے گئے تھے اور یہ ملک کے خلاف کوئی سازش نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 28 Jul 2019, 10:10 AM