ارجن کپور کا مداحوں کو انتباہ، ’میرے نام سے لوگوں کو گمراہ کر رہا جعلساز!‘

ارجن کپور نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خبردار کیا کہ ایک شخص ان کا نام استعمال کر کے لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے اور انہیں اپنی ذاتی معلومات شیئر کرنے کے لیے کہہ رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>Getty Images</p></div>

Getty Images

user

قومی آواز بیورو

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آن لائن دھوکہ دہی سے محتاط رہنے کی تاکید کی ہے۔ ارجن نے بتایا کہ ایک شخص خود کو ان کا مینیجر ظاہر کر کے لوگوں سے ان کی ذاتی معلومات لینے اور مشکوک لنکس پر کلک کرنے کو کہہ رہا ہے۔

ارجن نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا، ’’مجھے معلوم ہوا ہے کہ ایک مشتبہ فرد لوگوں سے رابطہ کر رہا ہے اور خود کو میرا مینیجر بتا رہا ہے۔ یہ فرد میرا نام استعمال کر کے لوگوں کو دھوکہ دے رہا ہے۔ براہِ کرم محتاط رہیں اور کسی بھی مشکوک پیغام کا جواب نہ دیں۔ اگر آپ کو ایسے پیغامات موصول ہوں تو فوری طور پر اس اکاؤنٹ کی اطلاع دیں۔‘‘


سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے ارجن کپور نے حالیہ دنوں میں انسٹاگرام پر ورون دھون کی فلم 'بےبی جان' کی ٹیم کو کامیابی کی مبارکباد بھی دی۔

ارجن کپور کے فلمی کیریئر کی بات کریں تو حال ہی میں وہ روہت شیٹی کی ہدایت کردہ فلم ’سنگھم اگین‘ میں نظر آئے تھے۔ اس فلم میں انہوں نے ایک ولن کا کردار ادا کیا تھا، جو مداحوں میں بے حد مقبول ہوا۔ فلم میں ارجن کپور کے ساتھ اجے دیوگن، ٹائیگر شروف، رنویر سنگھ، اکشے کمار، اور کرینہ کپور خان جیسے بڑے ستارے بھی شامل تھے، جبکہ سلمان خان ایک مختصر کردار میں جلوہ گر ہوئے۔

فلم یکم نومبر کو ریلیز ہوئی اور ارجن کپور نے اس میں کام کرنے کے تجربے کو یادگار قرار دیا۔ انہوں نے کہا، "صحیح وقت پر، صحیح ہدایت کار کے ساتھ کام کرنا، جو آپ پر یقین رکھے، کبھی کبھی یہی کافی ہوتا ہے۔" ارجن نے ہدایت کار روہت شیٹی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان پر بھروسہ کیا اور ایسا کردار دیا جسے شائقین نے پسند کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔