اننیا پانڈے شاہ رخ خان اور سہانا خان سےکیا چرانا چاہتی ہیں

اداکارہ اننیا پانڈے نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ شاہ رخ خان اور سہانا خان سے کچھ خاص  چیزیں چرانا چاہتی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے ان دنوں سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔ وہ اپنی فلم’ کھو گئے ہم کہاں‘ سے خوب داد وصول کر رہی ہیں۔ فلم میں اننیا کی اداکاری کی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے۔ کھو گئے ہم کہاں میں اننیا کے ساتھ آدرش گورو اور سدھانت چترویدی مرکزی کردار میں نظر آ رہے ہیں، اننیا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی فلم کے بارے میں بات کی۔ ایک بات کا بھی انکشاف کیا۔ اس نے بتایا کہ وہ شاہ رخ خان اور سہانا خان سے یہ چیزیں چرانا چاہتی ہیں۔

زوم سے خصوصی گفتگو میں جب اننیا سے پوچھا گیا کہ وہ کس فلم فرنچائز کا حصہ بننا چاہتی ہیں تو انہوں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے دھوم کا نام لیا۔ اننیا نے بتایا کہ وہ دھوم کی اتنی بڑی مداح ہیں کہ انہیں گانوں کے ڈانس اسٹیپس بھی یاد ہیں۔


ایک انٹرویو سیشن کے دوران اننیا سے پوچھا گیا کہ وہ شاہ رخ خان سے کیا چوری کرنا چاہتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ وہ ان کی ذہانت چرانا چاہتی ہیں۔ سہانا خان کا نام لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ان کی آواز چرانا چاہتی ہیں۔اننیا جھانوی کپور سے لمبے گھنے بال چرانا چاہتی ہیں۔ اننیا اپنے والد چنکی پانڈے سے دھوپ کا چشمہ  اور سارہ علی خان سے اپنا نظم و ضبط چرانا چاہتی ہے۔

اگر ہم اننیا کی فلم کھو گئے ہم کہاں کے بارے میں بات کریں تو اس میں تین دوستوں کی کہانی دکھائی گئی ہے جو سوشل میڈیا کے اتنے دیوانے ہیں کہ ان کی پوری زندگی بدل کر رکھ دیتا ہے۔ورک فرنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اننیا جلد ہی او ٹی ٹی ڈیبیو کرنے جا رہی ہے۔ وہ کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس کے تحت بننے والی’ کال می بے‘ میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وہ وکرمادتیہ موٹوانی کی فلم میں نظر آئیں گی۔ اننیا کے پاس اس وقت کئی پروجیکٹس لائن میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔