امیتابھ بچن کی ’کون بنے گا کروڑپتی‘ کے سیٹ پر واپسی

ملک کے عظیم ستارے امیتابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ نگیٹو آنے کے بعد انہوں نے مشہور کوئز پر مبنی ریئلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیٹ پر واپسی کی ہے

کے بی سی کے سیٹ پر امیتابھ بچن / آئی اے این ایس
کے بی سی کے سیٹ پر امیتابھ بچن / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: ملک کے عظیم ستارے امیتابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ نگیٹو آنے کے بعد انہوں نے مشہور کوئز پر مبنی ریئلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیٹ پر واپسی کی ہے۔ اس کی اطلاع ’بگ بی‘ نے سوشل میڈیا پر اپنے بلاگ کے ذریعے فراہم کی۔

امیتابھ بچن نے بلاگ پر لکھا ’’لکھنے میں تاخیر ہوئی کیونکہ (میں) کام کے پہلے دن کے بعد آرام کرنا چاہتا تھا۔ میں کے بی سی (کون بنے گا کروڑپتی) کے سیٹ پر واپس آ گیا ہوں اور بعد میں تفصیل سے بات کروں گا۔‘‘

خیال رہے کہ کون بنے گا کروڑ پٹی ’ہون وانٹس ٹو بی اے ملینئر؟ کا باضابطہ ہندی ورزن ہے۔ اس شو کے تیسرے سیزر کو چھوڑ کر سال 2000 سے امیبابھ بچن اس کی مسلسل میزبانی کر رہے ہیں۔ تیسرے سیزن میں سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اس شو کی میزبانی کی تھی۔


امیتابھ بچن کی مصروفیت پر نظر ڈالیں تو ان کی آنے والی فلم ’برہماستر‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے، جس میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اہم کرداروں میں ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پربھاس اور دیپیکا پادوکون کی اداکاری والی ’پروجیکٹ کے‘، پرینتی چوپڑا اور بومن ایرانی کی اداکاری والی ’اونچائی‘ اور رشمیکا مندانا اور شیوم نارانگ کی اداکاری والی ‘گڈ بوائے‘ اور میں بھی نظر آئیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔